Ticker

6/recent/ticker-posts

ضلعی پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کےلیے دن رات کوشاں ہیں،ڈی پی او منتظرمہدی

District police are working day and night to protect the lives and property of the people, DPO Montazer Mehdi said

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈی پی او منتظہر مہدی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے بھر پور کارروائیاں جاری پانچوں سرکلز میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیلز متحرک ہیں جو گاڑیاں چوری کرنے والے گروہوں کی کھوج میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جیسا کہ عوام اور میڈیا کو بخوبی علم ہے کہ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ کچھ عرصہ میں بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر سے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، موٹریں، موٹر سائیکلز، مویشی، طلائی زیورات، و دیگر مال مسروقہ برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے سپرد کیا گیا ہے جس سے سینکڑوں شہریوں کو ان کا چوری و لوٹا ہو ا مال مل گیا ہے اور یہ ان کے لیے سرپرائز تھا کہ اچانک پولیس کی جانب سے انہیں فون کر کے بتایا گیا کہ ان کی واردات ٹریس کر لی گئی ہے اور وہ آکر اپنا مال ہینڈ اوور کر لیں جس سے نہ صرف عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ پولیس کے مورال اور نیک نامی میں بھی اضافہ ہوا ہے اور عوام کی جانب سے ملنے والی دعائیں ہمارا حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کو مزید موئثر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں جس میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیلز کو کہ پانچوں سرکلز میں قائم ہیں جو کہ چوری شدہ گاڑیوں، موٹروں، موٹر سائیکلوں و دیگر وہیکلز چوری کرنے والے عناصر کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان سیلز میں پولیس کے تجربہ کار اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین ریکارڈ کے حامل پولیس افسران تعینات ہیں اور شب و روز محنت کر رہے ہیں جس کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے پولیس اپنے حصے کا کام محدود وسائل کے باوجود احسن طریقہ سے سر انجام دینے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کار لا رہی ہے اور اس سلسلہ میں پوری طرح متحرک ہے۔ ہم ہر صورت اپنے فرائض سے عہدہ براء ہونے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں عوام الناس اس سلسلہ میں اپنے مال کو محفوظ بنانے کے لیے تمام تر تراکیب استعمال کریں اور اگر ان کے گرد و پیش کوئی مشکوک افراد یا سرگرمیاں موجود ہوں تو پولیس کو اطلاع دیکر پولیس کی کوششوں کو ثمر آور بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent