Ticker

6/recent/ticker-posts

میرپورماتھیلو:ٹرین سےگر کےجانبحق ہونےوالےنامعلوم نوجوان کےورثاءکاتاحال معلوم نہ ہوسکا

Mirpur Mathelo: Heirs of unidentified youth killed after falling from train still unknown

میرپورماتھیلو: محکمہ ریلوئے پولیس کی جانب سے نوجوان کے ورثاء کی تلاش تاحال جاری،نعش کی پوسٹ مارٹم کے بعد ٹی ایم او میر پور ماتھیلو کی معرفت تدفین کردی گٸی تفصیل کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل میرپور ماتھیلو ریلوئے اسٹیشن سے گزرنے والی 6DNگرین لائن ایکسپریس سے گر کر پچیس سالہ نوجوان موقع پر ہی جانبحق  ہوگیا تھاٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی واقعہ کی اطلاع پر ریلوئے پولیس کے اے ایس آئی سہراب نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نامعلوم نوجوان کی نعش تحویل میں لیکر کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد سول اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے پہنچائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد میونسپل ایڈمنسٹریشن میرپور ماتھیلو کے حوالے کردی جسے مقامی قبرستان میں بطور امانت تدفین کردیا گیا تھا لیکن ڈیڑھ ماہ گذرنے کے باوجود نوجوان کے ورثاء کا کچھ معلوم  نہیں ہوسکا ہے واقعہ کے سلسلے میں  محکمہ ریلوئے پولیس سکھر ڈویژن کے ترجمان ملک داؤد نے بتایا کے جانبحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء کی تلاش کے سلسلے میں ریلوئے پولیس کی کوشش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent