Ticker

6/recent/ticker-posts

کروناوائرس کےاثرات واحتیاطی تدابیر اورعمل درآمد کاجائزہ لینے کیلئےڈی آئی جی فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نےڈسٹرکٹ جیل فیصل آبادکااچانک دورہ کیا

DIG Faisalabad Region Saeedullah Gondal paid a surprise visit to District Jail Faisalabad to assess the effects of Crohn's virus and its precautionary measures and implementation.

لاہور(مطلوب حسن)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے کرونا وائرس کے اثرات و احتیاطی تدابیر اور عمل در آمد کاجائزہ لینے کیلئےڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کا اچانک دورہ کیامیڈیکل آفسیر سنٹرل جیل فیصل آباد ڈاکٹر تاثیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھےڈی آئی جی فیصل آباد نے جیل کے ایڈمن بلاک،ہسپتال، بیرکس، کچن اور خواتین وارڈ کا وزٹ کیامیٹنگ میں شرکاءکو بتایا گیاکہ جیل انتظامیہ نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات کیے ہیں انفرریڈتھرومیٹرزجیل کے مین گیٹ،انٹرویو شیڈ کے گیٹ، ایڈمن بلاک اور جیل ہسپتال میں لگائے گئے ہیں نئے اور پرانے مقید قیدیوں کو اچھے طریقے سے چیک کیا جاتا ہےقیدیوں اور سٹاف کو ماسکس مہیا کیے گئے ہیں کرونا وائرس کی علامات اور احتیاطی تدابیر کی فہرستیں انٹرویو شیڈ اور ایڈمن بلاک میں چسپاں کی گئیں ہیں میڈیکل آفیسر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اس بیماری کے خلاف آگاہی مہم کیلئے کام کر رہا ہےمحکمہ صحت کی اتھارٹیز کے تعاون سے 10ملازمین کی تربیت جاری ہےقیدیوں کے کپڑوں اور بیڈز کی واشنگ ہر اتوار کے اتوار کی جاتی ہےعلاوہ ازیں ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں انتظامیہ اور میڈیکل سٹاف کے درمیان ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیاالائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی اتھارٹیز کی جانب سے جیل انتظامیہ اور میڈیکل سٹاف کو کرونا وائرس کے خلاف آخری حد تک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent