Ticker

6/recent/ticker-posts

آئندہ انتخابات میں کیا ہندو برادری کی جیت ہوگی

Will the Hindu community win the next elections?

تحریر واحد جتوٸی: ایسا لگتا ہے کرونا وائرس سے منتخب عوامی نمائندے سابق وزراء اراکین اسمبلی قومی اسمبلی سینیٹرز یا سیاسی رہنما لا علم ہیں نصیرآباد میں آج لاک ڈاون کو تیسرادن ہے مزدور طبقہ بے روزگار دکانوں پر کام کرنے والے بے روزگار بازاروں چھولے چاول سموسے چارٹ کی ریڑھیاں لگانے والے بے روزگار پرائیوٹ سکولوں میں کام کرنے والا عملہ بے روزگار ہے ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اس کے باوجود ہمارے سیاستدانوں نے خاموشی کے روزے رکھ لیے ہیں اس مشکل کی گھڑی میں ہندو تاجر برادری کا کردار نمایاں ہے کیونکہ وہ الیکشن میں حصہ لیتے ہیں عوام ان کو ووٹ دیتے ہیں جو اپنا فرض پورا کرتے ہوِئے غریب مزدوروں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں حکمران مزدور پیکج کو لمبا کرنے کے بجائے پاک فوج کے ذریعے تمام دکانداروں ہوٹلوں کے مزدوروں ریڑھی بانوں میں ایک دن میں امدادی رقم راشن براہ راست دکانوں میں جاکر فوری تقسیم کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ روزانہ کماتے ہیں روزانہ کھاتے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جلد کرونا وائرس کو ختم کردے کیونکہ لاکھوں کی تعداد میں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے یکجہتی اتفاق اتحاد حوصلے سے ہی کرونا وائرس کو بھگانا ہو گا آج کے روز کرونا نے وہ کردکھایا جس کا حکم ہمیں دین اسلام دیتا ہے فرض نمازیں مساجد میں ادا کریں سنتیں گھروں میں ادا کریں تاکہ معصوم بچے بڑوں کو دیکھ کر نماز کی جانب راغب ہو جائیں آج اللہ کے گھر میں منہ چھپا کر جانا پڑا کیونکہ منہ پر ماسک چڑھا ہوا تھا یا اللہ پاک ہم سے جو خطاء غلطیاں ہوئی ہیں اپنے محبوب کے صدقے معاف کردے پاکستان سے کرونا کو ختم کردے آمین

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بڑا فیصلہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent