Biometric attendance barred at Central Police Office event to protect police personnel from Corona virus
رحیم یارخان(تحسین بخاری) پولیس فورس کوکورونا وائرس(کوویڈ۔-19)سے محفوظ رکھنےکیلئے ہدایت نامہ جاری،آئی جی پنجاب کی جانب سے تمام ریجنل،صوبائی اور یونٹ سربراہان کو احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کےاحکامات،پولیس ملازمین کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سنٹرل پولیس آفس میں تقریب،بائیومیٹرک حاضری سے روک دیاگیا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور بڑھتے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ پولیس دفاتر اور فیلڈ میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کے فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکار خود کو اس وائرس سے محفوظ ر کھ سکیں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی ویلفیئر شارق کمال صدیقی نے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹ سربراہان کو مراسلہ بھجوادیا ہے جس میں کورونا وائر س سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر تفصیلات درج ہیں مزید برآں سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کو کورونا ملازمین سے محفوط رکھنے کیلئے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے پولیس ملازمین کو احتیاطی تدابیر کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تاکید کی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، اے آئی جی ایڈمن انورکھیتران سمیت سنٹرل پولیس آفس کے تمام شعبوں کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وہ کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار کی صورت اپنے ناک اور منہ کو سرجیکل ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں،ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے اورگلے ملنے سے پرہیز کریں قریبی میل جول سے اجتناب کریں جو شخص زکام اور کھانسی میں مبتلا ہو اس سے تین فٹ کا فاصلہ رکھیں،غیر ضروری طور پر پر ہجوم جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں ہاتھ کو ناک، منہ اور آنکھوں پر چھونے سے گریز کریں یہ وائرس ناک، منہ اور آنکھ کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہےاپنے ہاتھ کثرت سے صابن سے دھوئیں اور کم از کم 20سیکنڈ کیلئے دھوتے رہیں ہاتھوں کو صاف ستھرا اور جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلئے سینیٹائزر کا استعمال بھی کریں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے وقت وہاں لگے ہینڈلز وغیر ہ کو چھونے سے گریز کریں اورہاتھوں پر دستانے پہن کر رکھیں اپنے استعمال کی گاڑی اور سٹئیرنگ کو صرف ایک مستعمل شخص کیلئے مختص رکھیں کچھ عرصے کیلئے بائیو میٹرک حاضری بند کردیں نیم گرم پانی کا استعمال کریں،دروازوں، سیڑھیوں کی ریلنگ اور لفٹ کے بٹن کو چھونے سے گریز کریں اور دستانوں کا لازمی استعمال کریں دفاتر کے کمروں میں کھڑکیاں کھول کر رکھیں اور تازہ ہوا کے اندراج کو یقینی بنائیں بیت الخلا ء کو صاف اور خشک رکھیں اور ہاتھ دھونے کے عمل کو یقینی بنائیں تمام تھانوں،دفاتر اور پولیس لائنز کے بیت الخلاء میں سینیٹائزر کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ہاتھ، منہ دھونے کے عمل کو متعدد بار دہرائیں غسل خانوں میں تولئے کے استعمال سے گریز کریں اور اس کی جگہ ٹشو پیپر کا استعمال کریں اور اسے استعمال کے بعد مناسب طریقے سے تلف کردیں تمام افسران و اہلکار اپنی جیب میں سینیٹائزر رکھنے اورا ستعمال کرنے کی عادت کو شعار بنائیں جس شخص کو نزلہ اور زکام ہو اس کو ماسک پہننا چاہئیے اور اس ماسک کا استعمال ایک دن سے زیادہ نہ کریں اور خیال رکھیں کہ اس ماسک کو الٹا نہ پہنیں زکام اور بخار کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس بیماری کی علامات بخار، زکام، کھانسی او رسانس لینے میں دشواری ہے اس بیماری کی سنگین حالت میں نمونیہ کی علامات کا ظاہر ہونا ہے جو شدید تنفس سنڈروم اور گردوں کے فیل ہونے کا باعث بنتا ہےایسی علامات ظاہر ہونے پرفوری طور پرقریبی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں تازہ پھلوں کا استعمال کریں احتیاط سے کورونا وائرس (COVID-19)سے بچا جا سکتا ہےیہی ہدایات سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے بذریعہ مراسلہ تمام ریجنل و ضلعی افسران اور یونٹ سربراہان کو بھی بھجوا دی گئی ہیں جبکہ ان ہدایات اور لف شدہ تصویری نمونےکوتمام پولیس دفاتر،پولیس اسٹیشنزاور پولیس لائنز پرنمایاں آویزاں کرنے اور صبح شام کی گنتی میں پڑھ کر سنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
0 Comments