Ticker

6/recent/ticker-posts

میری کوشش ہوگی کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کویقینی بناوں،پروفیسرڈاکٹر محمد طارق

I will try to ensure the provision of better treatment facilities to the people, Prof. Dr. Muhammad Tariq

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)شیخ زیدہسپتال و کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ رحیم یارخان کے لوگ محبت اور عزت کرنے والے ہیں میری کوشش ہوگی کہ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی اور آسانیاں پیدا کروں اچھے کام اور سروسز کی وجہ سے ادارے کے نام اور وقار میں اضافہ ہو پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق کو بطور مستقل پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سردار نوراحمد طارق خان اور ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے نمائندہ محمد احمد خان رند،  لیگل ایڈوائزر خرم، عطا احمد،  ایڈمن آفیسر جی ایم کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر سردار نور احمد طارق خان کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور نمائندہ وائی پی اے محمد احمد خان کی طرف ثقافتی و روایتی  سرائیکی اجرک بطور تحفہ پہنائی گئی محمد احمد خان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق کی سربراہی میں شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال مزید ترقی کرے گا اور ادارے کے ملازمین کی توقع ہے کہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے بھی مثالی کام ہوگا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent