Ticker

6/recent/ticker-posts

آٹھ سالہ زبیر حجانہ کے اندھے قتل کامعمہ حل ملزم گرفتار

Accused arrested in blind murder of 8-year-old Zubair Hajana


ڈیرہ غازی خان(منظورلغاری)آٹھ سالہ زبیر تین روز قبل اچانک اپنے علاقے کھیرے والا موضع پاٸیگاں سے لاپتہ ہو گیا تھا جسے نامعلوم ملزم نے زیادتی کرنے کے بعد قتل کر کے سفیدے کے جنگل میں پھینک کر فرار ہو گیا ترجمان پولیس کےمطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خود جائے وقوعہ کا وزٹ کیا اور ایس ایچ او کو جلد ملزم گرفتار کرنے کے احکامات دئیے رات بھرکی انتھک محنت سے انچارج سی آئی اے،محمد جواداے ایس آئی مع پولیس تھانہ گداٸی نے زبیر کے قتل میں ملوث ملزم ذوالفقار عرف زلفی حجانہ کو ٹریس کر کے بارہ گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والا ملزم مقتول زبیر کا رشتہ دار اور اسی بستی کا رہاٸشی ہےملزم ذوالفقار عرف زلفی حجانہ نے بخوف گرفتاری زیادتی کے بعد آٹھ سالہ زبیر کو بے دردی سے قتل کر دیا ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی ایس پی سٹی عمران رشید ، انچارج سی آئی اے حامد مقبول، ایس ایچ او تھانہ گداٸ شکیل احمد بخاری معہ ٹیم کو شاباش دی ڈی پی او اختر فاروق کی والدین سے اپیل کہ اپنے بچوں کا خیال کرتے ہوۓ انہیں اکیلا نہ چھوڑیں اور اپنے بچوں پر نظر رکھیں

یہ بھی پڑھیں : میری کوشش ہوگی کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترسہولیات کی فراہمی کویقینی بناوں،پروفیسرڈاکٹر محمد طارق


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent