Ticker

6/recent/ticker-posts

پھل و سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا نوٹس سخت کاروائی کے احکامات دے دئیے

Deputy Commissioner Ali Shehzad's notice on sudden increase in prices of fruits and vegetables orders stern action

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پھل وسبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ پرڈپٹی کمشنرعلی شہزادکاسخت نوٹس،سخت کاروائی کےاحکامات دے دئیے اسسٹنٹ کمشنرز کو مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈیوں کے وزٹ کرتے ہوئے نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کردیئے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی ہدایات میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو سبزی و پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور صبح کے وقت ہونے والی نیلامیوں کو مانیٹر کرنے کا کہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کریں اور پھل و سبزیوں کے علاوہ عام استعمال کی دیگر اشیاء روز مرہ کی فراہمی،معیار، مقدار اور قیمتوں کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کریں جبکہ ماہ رمضان المبارک میں اشیاء روز مرہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent