Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو لڑکی نے اسلام قبول کر لیا

Inspired by Islamic teachings, the Hindu girl converted to Islam

Inspired by Islamic teachings, the Hindu girl converted to Islam
رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو لڑکی نے اسلام قبول کر لیا،اسلامی نام شبانہ بی بی رکھا گیا۔تفصیل کے مطابق چک نمبر140پی کی ہندوخاندان سے تعلق رکھنے والی نجمہ بی بی نے جامعہ اسلامیہ کے مہتمم،چیئرمین آرگنائزیشن نومسلم وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا،قاری ظفراقبال شریف نے نیا اسلامی نام شبانہ بی بی رکھنے کے بعد اسے اسلام کےارکان بتائے اوراس پر عمل کرنے کی تلقین کی،واضح رہے کہ نومسلم لڑکی کےخاندان کے کئی افراد مسلمان ہوچکے ہیں،اس موقع پر قاری ظفر اقبال شریف نےکہا کہ اسلام ہی وہ واحد دین ہے جس نے عورتوں کو زیادہ حقوق دیئے اوران کومعاشرے میں عزت دی،اسلام پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں آخر میں نومسلم لڑکی کو اسلام پر قائم رہنے اورپوری دنیا میں پھیلی ہوئی وباء کرونا سے نجات کے لئے دعا کی اس موقع پر محمدطاہر رشید،میاں انس ظفر ودیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان: راشن کی فراہمی کے لئے ڈی پی او آفس میں سپیشل یونٹ قائم کر دیا گیا،ترجمان پولیس

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent