Ticker

6/recent/ticker-posts

موسمی حالات کی وجہ سے آموں کے باغات اور بیماریوں پر مختلف اثرات مرتب ہوٸے ہیں، فاروق احمد گانگا

Climate conditions have affected mango orchards and diseases, says Farooq Ahmed Ganga



رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور ترقی پسند مینگو گروورز جام فاروق احمد گانگا نے کہا ہے کہ موسمی حالات میں تبدیلیوں کے آموں کے باغات اور بیماریوں پر بھی مختلف اثرات مرتب ہوئے ہیں اس سال  ٹمپریچر میں کمی کی وجہ سے جہاں آموں کے باغات پووڈری سے بچ گئے ہیں وہاں ماضی کی نسبت تیلے کے حملے میں خاصی شدت پائی جا رہی ہےفاروق احمد گانگا نے بتایا کہ تیلے کی معیاری کمپنیوں کے چھ سپرے کر چکے ہیں مگر تیلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاجس سے باغات کا بڑا نقصان ہو رہا ہے.پتے کالے ہو رہے ہیں اور گٹھلیاں گر رہی ہیں اس سال اکثر جگہوں پر پھل بھی کم لگا ہے یوں باغبانوں کے اخراجات کی شرح بڑھ جائے گی جام ایم ڈی گانگا نے باغبان حضرات سے کہا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے باغات کا وزٹ کرکے جائزہ لیتے رہیں موسمی حالات ہم میں سے کسی کے کنٹرول میں نہیں ہیں دلبرداشتہ ہرگز نہ ہوں. سپرے پر اٹھنے والے اضافی اخراجات کرکے ہم نےہر صورت اپنی فصل جو بچانا ہے ہمیں انفردادی اور قومی فائدہ دینے کے علاوہ کیونکہ یہ فصل وطن عزیز کو کثیر زرمبادلہ دینے والی فصل ہے. بڑے اور اونچے پودوں کے لیے بوم سپرے مشین استعمال کی جائےتاکہ ہماری دوائی، سرمایہ اور محنت ضائع نہ ہوں اس موقع پرجام ایم ڈی گانگا نے باغبانوں کو اپنے گانگا فروٹ فارم پر آم کے پودوں پر لگا ہوا بھر پور اور صحت مند پھل دکھایا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیاایم ڈی گانگا نے بتایا کہ گھنے باغات پر تیلے کا حملہ زیادہ ہےجہاں ہوا اور سورج کی روشنی اچھی طرح نہیں پہنچ پا رہی بادلوں کی وجہ دے سورج کم نکل پا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں : میرپورماتھیلو: ایف ایف سی انتظامیہ کی طرف سےاٹھاٸیس سوغریب خاندانوں میں راشن تقیسم کیاگیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent