Ticker

6/recent/ticker-posts

کسان شوگر مافیا کا کھاج اور ملک پر راج کیوں؟

Why farmers are the mafia of sugar mafia and rule the country?

تحریرسید محمود الحق بخاری

 السلام علیکم محترم بھائی ایم ڈی گانگا صاحب آپ کا کالم شوگر مافیا حکمران اورکسان نظر سے گزرا جس میں کافی حد تک کسانوں کے ساتھ ھونے والے مظالم لوٹ کھسوٹ پر روشنی ڈالی ہے میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس میں کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تجویز پیش کریں شوگر کین پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کے بعد کسان بچاؤ تحریک کی طرف سے حکومتی اداروں کو دیں گنےکی سپورٹ پرائس کا طریقہ کار کیا ھونا چاھئیے اور موجودہ طریقے میں کیا خامیاں ہیں اور کس طرح سے کسانوں کا استحصال کیا جاتا ہے؟
پرمٹ کی تقسیم اور شوگر ملز مافیا کی مکمل اجارہ داری اس نظام میں غریب 12 ایکڑوں سے کم کسانوں کی پریشانی کی نشاندھی پرمٹ مڈل مین کو دے کرسستا گنا خرید کیا جاتا  ہے وغیرہ شامل ہیں ھمیں اس کا حل بھی تجویز کر نا چاہیے انڈیا برازیل اور دیگر ممالک میں کیا طریقہ اختیار کیا گیا ہےمیرا مشورہ ہے کہ تقریباً چار ماہ کے کریشنگ سیزن کا مکمل شیڈول جاری کر دینا چاہیےایکڑ گنا کی کاشت کے مطابق تمام گنے کے کاشتکاروں کا ڈیٹا شوگر ملز مافیا اور زراعت محکمہ کے پاس موجود ھوتا ھے ہر مل اپنی ضرورت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چار ماہ کاشیڈول اپنی جاری کردہ پاس بک پر پرنٹ کریں
کٹوتی شوگر ملز مافیا کی طرف سے کسانوں کے گنا کی کٹوتی معمول بن گیا ہے ھم اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی سال بھر کی حلال کی کمائی کو لٹتے ہوئے دیکھتے ہیں مگر کچھ نہیں کر پاتے ایک اندازے کے مطابق روزانہ ایک شوگر ملز مافیا ستر سے اسی من کٹوتی کرتی ہے 190 روپے کے حساب سے ایک ٹرالی سے کی جانے والی کٹوتی کی رقم 13000 کے لگ بھگ بنتی ہے فرض کریں ایک مل 24 گھنٹوں میں 24 سو گنے کی ٹرالی کریش کرتی ہے تو 24 گھنٹوں میں یہ رقم کتنی بنتی ہے آپ خود اندازہ کرلیں کسان اس کی باضابطہ درخواست ضلعی انتظامیہ کو دیں میری مراد ڈپٹی کمشنر اور ہم شوگر کین کمیٹی کی میٹنگ میں میں بھی اس ایشو کو اٹھاتے ہیں تو ہمارے لیے محترم ڈپٹی کمشنر صاحبان کہتے ہیں ہیں کہ شوگر کین پالیسی میں کوئی ایسی ہدایت یا اختیار ہمیں نہیں ہے جس پر ہم متعلقہ شوگر مل کے خلاف کوئی کاروائی کر سکیں اور بڑے ہی دکھ کی بات ہےکہ اگر کوئی ریڑی والا کوئی چھوٹی دکان والا کم تول لے یا زیادہ ریٹ وصول کرلے تو ہماری یہی بیورو کریسی ایسی شیر بن جاتی ہے اور ان کے خلاف صرف چالان بھی ہوتا ہے جرمانہ بھی ہوتا ہے ایف آئی آر بھی ہوتی ہے مگر یہ طاقتور  لوگ جو دن دیہاڑے کسانوں پر ڈکیٹی مارتے ہیں قانون کے رکھوالے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں مجھے اس بات پر بھی افسوس ہے  ھماری بیوروکریسی یہ حلف لے کر آتی ہے کہ ھم ملک کے وفادار رھیں گے مظلوموں کو انصاف فراہم کریں گے مگر کسان چیختا چلاتا ھے وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سیکرٹری وزیر کین کمشنر کوئی ادارہ بھی کسانوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا شائد اس وجہ سے میرا پاکستان ترقی نہیں کر پا رہا ایک اور بڑا ظلم یہ بھی ہے کہ پاکستان میں کسی بھی حکومت نے زراعت پر خاطر خواہ توجہ نہیں  دی ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک ایک وہ پیداوار کے حوالے سے اپنے آپ کو بہت آگے لے گئے ہیں مگر بدقسمتی سے سے ہمارے پالیسی ساز ہماری حکومتیں اور ہمارے ادارے تھے اس قدر پیچھے ہیں کہ ہم  جتنی بھی محنت کرلیں ہم ان کے برابر  نہیں ہوسکتے کوئی ریسرچ کا کام نہیں ہے دیگر جو اشیاء ہیں وہ مہنگی سے مہنگی بھی اور ہم وہیں کے وہیں کھڑے ہیں ہمارے جو ریسرچ سینٹر ہیں ان کو بھی اتنے فنڈز ہی نہیں مہیا کیے جاتے یا ان کو اہمیت ہی نہیں دی جاتی کہ وہ اس میں دلچسپی لیں یہ کیا وجہ ہے کہ برازیل  کی فی ایکڑ پیداوار جو ہے وہ تین سے پانچ ہزار من ہے انڈیا کی فی ایکڑ پیداوار دو سے تین ہزار من پر ایکڑ ہے اور میرے ملک کے اندر پاکستان کے اندر یہ پیداوار ساڑھے چھ سات سو من ہے کتنی شرم کی بات ہے اور بنیادی وجہ یہی ہے کہ کسان کو اچھے بیج مہیا نہیں کیے جاتے ہیں

یہ بھی پڑھیں :افسوس ناک واقعات ہم اور ہمارے حکمران

پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود زرعی یونیورسٹی پشاور فیصل آباد پنڈی ملتان سندھ میں بھی بہت کم تعداد ہے اور ریسرچ سینٹر بھی کوئی قابل ذکر کامیابیاں حاصل نہیں کر پائےبنیادی ذمہ داری حکومت کی ہے میں سمجھتا ہوں یہ پرائیویٹ ادارے جو لاکھوں اربوں روپے کروڑوں روپے کسانوں سے حاصل کرتے ہیں مگر انہوں نے بھی کسانوں کی بہتری کیلئے  کوئی نمایاں خدمات سرانجام نہیں دیں وہ صرف اپنے پیٹ کو دیکھتے ہیں ہیں کوئی بھی  ایسا مجھے ادارہ نظر نہیں آیا یا فرٹیلائزر کی طرف سے جو شوگرملز ہے ان کی طرف سے جو ٹیکسٹائل مل ہیں جو اربوں کھربوں روپے کماتے ہیں ہیں مگر اس حوالے سے ان کی کوئی خدمت نہیں ہے تو ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں یہ کہوں گا ان حالات کے تناظر میں کہ آج شوگر کےان کی فصل کے حوالے سے ہمیں شوگر کین جو ایکٹ اور شوگر کین پالیسی ہے اس کو وزیراعظم پاکستان سے دست بستہ ہم درخواست کریں گے کہ وہ اس پالیسی کو دوبارہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے حقیقی معنوں میں عام کسان کے مسائل اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شوگر کین پالیسی اور ایکٹ کو دوبارہ سے مرتب کیے جانے کی اشد ضرورت ہے ایک اھم بات یہ بھی ہے کہ آج تک جتنے بھی حکمران آئے ہیں وہ شوگر ملز کے مالکان تھے میری مراد میاں نواز شریف۔میاں شہبازشریف آصف علی زرداری چودھری پرویز الٰہی جہانگیر ترین مخدوم خسرو بختیار ذکا اشرف ھمایوں اختر وغیرہ شامل ہیں ھمارے سیاست دان ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت بڑے بڑے کاروباروں میں ملوث ہیں اور انہی نے تمام حکومتی اداروں اور پالیسی سازوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور خریدا ھوا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کاروباری شخصیت نہیں ھیں انہوں نے اپنی کسی شوگر ملز کو کسی ٹیکسٹائل ملز کو فلور ملز کو کسی پولٹری کے کاروبار کسی پیسٹیسائڈ کوئی سیڈ کمپنیوں کو فائدے نہیں پہنچانے ھیں مگر ایک ڈر ضرور لگا رہتا ہےکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کے اردگرد کاروباری شخصیات نے گھیرا ضرور ڈال رکھا ہے خبردار ھوشیار خان صاحب پھر نا کہنا خبر نا ھوئی تھی ابھی آپکے ساتھ چینی اور آٹا بحران کی شکل میں ہاتھ ھو چکا ھےانہوں نے پہلے کسان کو لوٹاپھر سبسڈی لی پھر ریٹ میں اضافہ کیا محترم وزیر اعظم کیا آپ کو معلوم ہے جو یہ گنے کے کسان سے اربوں روپے کی کٹوتی کرتے ہیں وہ کسی قانونی لکھت پڑھت میں نہیں آتا اس سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بھی دھڑلے سے یہ شوگر مافیا کرتا ہے میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ ایف آئی اے کو حکم دیں تو وہ اصل ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات کریں تو کسانوں کی خون پسینے سے لوٹی ہوئی کٹوتی کی مد میں رقم واپس دلائی جاسکتی ہے اور کروڑوں میں ایف بی آر ٹیکس بھی وصول کر سکتی ہے مگر یہ ایک دیوانے کا خواب ہے وزیراعظم پاکستان میری آپ سے دردمندانہ اپیل ہے آپ 5 سالوں کے لیے ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کریں کسان آپکو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔ آپ اس مافیا کو اربوں میں سبسڈی دیتے ہیں اگر آپ کسانوں کو اس کی فصلوں کے صحیح ریٹ دیں اھم فصلوں کی سپورٹ پرائس مقرر کریں تو فوڈ سکیورٹی کے لیے اربوں روپے زرمبادلہ خرچ نہ کرنا پڑے جیسے دالیں کوکنگ آئل پتی اور دیگر اجناس قابل ذکر ہیں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ کسانوں کو زرعی مقاصد کے لیے جو قرض فراہم کیے جاتے ہیں اس پر سود اٹھارہ پرسنٹ تک وصول کیا جاتا ہے جس سے کسان قرضوں کی دلدل میں پھنس کر رہ جاتا ہے ان نامساعد حالات کے باوجود بھی کسان نے کبھی اپنے ملک میں اناج کی کمی نہیں ھونے دی ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ بھرپور توجہ کی ضرورت دی جائے کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے عملی اقدامات اٹھائیں کپاس نقداور فصل ھے اس فصل سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا سبب بنتی ہے کبھی وقت تھا پاکستان ڈیڑھ کروڑ گانٹھیں بناتا تھا اورھمارا ہمسایہ ملک انڈیا نوے لاکھ آج پاکستان اسی لاکھ اور انڈیا 4کروڑ گانٹھیں بنارہا ہے ایک وقت تھا جب پنجاب میں تقریباً 75لاکھ ایکڑ اور سندھ میں تقریباً 25 لاکھ ایکڑ اراضی پر کپاس کاشت ھوتی تھی اور اب پنجاب میں تقریباً 42لاکھ اور سندھ میں تقریباً 12لاکھ ایکڑ پر کاشت کی جاتی ہے اب گنا گناہ بن چکا ہے اور مادر وطن پربوجھ بھی ھم یہ سمجھتے ہیں حکومت فوری طور پر کپاس کی پر کشش سپورٹ پرائس مقرر کرے تاکہ کسان ادھر کو مائل ہو جو سبسڈی شوگر ملز مافیا کو دی جاتی ہے اس کا رخ کپاس کی طرف موڑ دیا جائے

کچھ باتیں ان کہی رہنے دو
کچھ باتیں ان سنی رہنے دو
سب باتیں اگر کہہ دیں تو
باقی کیا رہے جائے گا 
آخر میں بس اتنا ہی عرض کیے دیتا ہوں کہ وطن عزیز میں کسان شوگر مافیا کا کھاج بنا ہوا ہے اور ملک پر شوگر مافیا کا راج اور ہولڈ ہے آخر کیوں؟

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent