Success of e-learning is not possible without digital literacy Training in the use of modern technology is essential for both teachers and students: Vice Chancellor Prof. Dr. Zakaria Zakir

اوکاڑہ(جاویدراہی)کرونا وائر س کی عالمی وبا کے نتیجے میں جنم لینے والی نظام تعلیم کی تبدیلی نے یہ بات انتہائی ناگزیر بنا دی ہے کہ اساتذہ اور طلباء جدید ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کریں، کیونکہ اس کے بغیر ایک ایسی دنیا میں کامیاب ہونا ممکن نہیں جہاں ہر چیز آن لائن سسٹم سے جڑ چکی ہے، ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنے اسٹاف کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اس وبا نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں طرح کے معاشروں میں تعلیمی منتظمین، اساتذہ اور طلباء کو روایتی طرز تعلیم کی کمزوریوں سے پوری طرح آگاہ کر دیا ہے۔ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اس نظام کو بدلا جائے۔ جب کہ دنیا بھر میں زندگی کی ہر ضرورت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پہ منحصر ہو چکی ہے، ہم کلاس روم ٹیچنگ والے پرانے اطوار سے جڑے رہنے کے لیے متحمل نہیں ہو سکتے۔ 
پروفیسر زکریا نے بتایا کہ ای لرننگ کی کامیابی ڈیجیٹل لٹریسی کو عام کیے بغیر ممکن نہیں۔ ابھی بھی دنیا میں ایک ایسا طبقہ موجود ہے جن کو یا تو جدید ٹیکنالوجی تک رسائل حاصل نہیں یا وہ اس کے استعمال سے مکمل طور پر ناواقف ہیں۔ دنیا کے پالیسی سازکئی سالوں سے اس مسئلے پہ بحث کرتے آ رہے تھے لیکن کرونا کی وبا نے اس کو پوری طرح آشکار کر دیا ہے۔ اب وقت ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : نوازفریدڈاھر دھرتی کےعشق میں رچا فنکار

Digital Literacy is paramount for eLearning Success: Dr. Zakar

The global paradigm shift in the education system following the COVID-19 outbreak has made this indispensable for both students and teachers to be digitally literate to function and progress in a world characterized by remote learning, greater digitalization of services and more digitally-centered communications, said the Vice Chancellor University of Okara Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar in a video conference with his staff. 
He argued that the pandemic had given the teachers, students, policy makers and society at large in both developed and developing nations a better understanding of our current education system’s vulnerabilities and shortcomings. 
“This is the time to reinvent the wheel of the education structure. We can no longer withstand the conventional classroom teaching methods while the need for digitization is increasing and being forced upon us one way or the other”, told the VC. 
Dr. Zakar maintained that the success of the virtual learning could hardly be possible without initiating digital literacy drive. “There is still a large segment who are either devoid of the advanced information and communication technologies or totally unaware of their effective use.”
He told that the world leaders had long been debating the digital divide and the global lockdowns had exposed the grey area vividly.