Border Military Police Station Fort Monroe recovered the stolen motorcycles

ڈیرہ غازی خان(منظور لغاری)بارڈر ملٹری پولیس تھانہ فورٹ منرو کی حدود سے سیر و تفریح کے لیے آنیوالوں کی دو موٹر سائیکلیں چوری بارڈر پولیس تھانہ کھر اور فورٹ منرو ان ایکشن چور گرفتار موٹر سائیکلیں برآمد گزشتہ شب چوری ھونے والے

Border Military Police Station Fort Monroe recovered the stolen motorcycles
Border Military Police Station Fort Monroe recovered the stolen motorcycles
فورٹ منرو تھانہ کی حدود سے دو موٹر سایئکل چوری کئے گئے بروقت وائرلیس میسج پر ایس ایچ او کھر حبیب لغاری نے پورا علاقہ سیل کردیا اور کھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بروقت ناکہ لگادیا جبکہ ایس ایچ او فورٹ منرو نصراللہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوروں کا بروقت تعاقب کیا چند گھنٹوں میں دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان پکڑ لئے گئے موٹر سائیکلیں بھی برامد کرلی گئی ہیں۔۔ایس ایچ او کھر حبیب لغاری اور ایس ایچ او فورٹ منرو نصراللہ لغاری اور انکی ٹیم کی بروقت کاروائی کو عوامی اور سماجی حلقوں نے خوب سراھا ھے ملزمان میں تین مقامی افراد سخی جان ولد مٹھا, عبدالمجید ولد روزے خان, اللہ داد ولد محمد بخش, ایک ملزم نور زمان کھیتران جس کا تعلق رکنی بلوچستان سے ہے ایس ایچ او کھر حبیب خان لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رسالدار اعجاز خان لغاری کے حکم پر سماج دشمن عناصر  کے گھرد گھیرا تنگ کر دیا ہے سیر و تفریح کے لیے آنیوالے سیاحوں کی جان و مال کی حفاظت میں کوئ کسر نہیں چھوڑی جائے گی

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں بائیو ڈائیورسٹی سیمینار کا انعقاد