Biodiversity Seminar Held at Okara University
اوکاڑہ(جاویدراہی)اوکاڑہ یونیورسٹی میں بائیو ڈائیورسٹی سیمینار کا انعقاد, سیمینار کا انعقاد شعبہ زووالوجی کی جانب سے کیا گیا اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ زووالوجی نے اپنے طلباء اور مقامی کمیونٹی میں بائیو ڈائیورسٹی کے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لیے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جس میں شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمدواجد اور یونیورسٹی آف ویٹرنی اینڈ اینیمل سائنسز پتوکی کیمپس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے پاکستان میں پائے جانے والے جانوروں کی وسیع متنوع اقسام اور ان کے بچاو پہ لیکچرز دیے ڈاکٹر ارشد نے طلباء کو بتایا کہ پاکستان میں جانوروں کی بہت ساری اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے اکثر ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ناپید ہونے کے قریب ہیں ڈاکٹر واجد نے طلباء کو خطرات سے دوچار جانوروں پہ تحقیق کرنے اور ان سے بچاو کے لیے مناسب مسکن کی دستیابی کے متعلق سفارشات پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کا شعبہ زووالوجی اوکاڑہ ریجن اور بالخصوص لوئر باری دوآب نہر کے علاقے میں پائے جانے والے جانوروں کی تحفظ کے لیے مختلف تحقیقی اور عملی سرگرمیاں سر انجام دے رہا ہے سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر واجد نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی جانب سے مہمان اسپیکر اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں بہت بڑا غذاٸی بحران آنیوالا ہے عوام تیار رہے،جام ایم ڈی گانگا
Biodiversity Seminar Held at UO
The University of Okara’s Department of Zoology organized an online seminar on Biodiversity to raise awareness among the students at society at large to conserve the rich wildlife of Pakistan. Dr. Muhammad Wajid, Chairman Department of Zoology and Dr. Arshad Javaid, Associate Professor of Zoology at University of Veterinary and Animal Sciences delivered lectures on species conservation.
Dr. Arshad told the students that Pakistan had a range of diverse animal species and most of those were at the verge of extinction due to extreme ecological transformations.
Dr. Wajid urged the students to conduct research on the rare species and come up with the scientific and viable solutions to secure suitable habitat for them. He explained that the UO’s Zoology Department had been working to conserve the wildlife of the Okara region, especially the Lower Bari Dooab Canal.
At the end of the seminar, Dr. Wajid thanked the Guest Speaker and the students on behalf of the Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar.
0 Comments