A big food crisis is coming in the country. People should be ready, Jam MD Ganga
رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگناٸزر جام ایم ڈی گانگا نے نیشن آف پاکستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ملک میں بہت بڑا غذاٸی بحران آنیوالا ہے عوام تیار رہےٹڈی دل کی تباہ کاریوں کو آپ اس تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں یہ آم کے پودوں کا حشر نشر ہےباقی فصلات کا اندازہ آپ خود لگا لیں کہ وطن عزیز میں ٹڈی دل کے حملے کی زد میں آنے والے علاقوں اور اضلاع کے حالات کہاں پہنچ چکے ہیں مذکورہ بالا تصاویر ضلع راجن پور تحصیل روجھان کے علاقے شاہ والی کے ایک باغ کی ہیں جو صاحبان موقع کی صورت حال دیکھنا چاہتے ہوں وہ ضلع رحیم یارخان کے معروف صنعت کار حاجی محمد ابراہیم کے اس فارم کا وزٹ کر سکتے ہیں پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ حکمران حالات کی نزاکت اور متوقع تباہ کن بحران کا احساس کریں ٹڈی دل کرونا سے بڑی آفت اور وبا ہے. غذائی بحران سے بھوک ننگ اور بیماریوں میں اضافے کے ساتھ چوریوں ڈاکہ زنی،بدامنی میں بھی شدید اضافہ ہوگاٹڈی کےخاتمے کےلیےحکمران، سرکاری ادارے،عوام و کسان اپنااپنا ذمہ دارانہ قومی کردار ادا کریں حکومت ملک کے اندر ٹڈی دل کی افزائش کو روکنے جے علاوہ بیرونی حملہ آور ٹڈی دل کے لشکروں کو بھی روکنے اور تلف کرنے کی مربوط اور ملک گیر مہم اپنائےصحرائی علاقوں میں جہازوں اور آبادی والے علاقوں میں بوم مشینوں اور دیگر بڑی مشینوں کے ذریعے سپرے کرنے کے انتظامات کو یقینی بنائےکسان اور زراعت کی تباہی سے قومی معیشت کی بربادی ہوگی پاکستان غذا کے لیے بھی دوسروں کا محتاج ہو جائے گا
0 Comments