Rahim Yar Khan: DPO Montazer Mehdi pays tribute to police officers and soldiers for their diligent duty on the occasion of Eid-ul-Fitr
رحیم یارخان (محمدخرم لغاری)عیدالفطر کے موقع پر جانفشانی سے ڈیوٹی کرنے پر ڈی پی او منتظر مہدی کا پولیس افسران و جوانوں کو خراج تحسین، پولیس لائن میں یاد گار شہداء پر پر وقار سالامی کی تقریب، شہداء کے گھروں میں عید کے تحائف کے اہل خانہ کی خوشیوں میں شرکت۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او منتظر مہدی نے عیدالفطر کے پرامن انعقاد پر ضلع بھر کے تمام پولیس ونگز کو وائرلیس پیغٖام دیا جس میں انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض کورونا ڈیوٹیز، احسان پروگرام، رمضان سکیورٹی اور عیدالفطر پر جس جاں فیشانی سے اہلکاروں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دئیے ہیں اس پر وہ شاباش کے مستحق ہیں۔ اپنی عید کی خوشیاں ملک و قوم اور عوام الناس کی خوشیوں اور حفاظت پر قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کو سلام۔ ڈی پی او منتظر مہدی، ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے پولیس لائن میں نماز عیدالفطر ادا کی اور شہداء پولیس کی یاد گار پر سلامی، پھولوں کی چادر اور فاتح خوانی پیش کی گئی۔ ڈی پی او ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر اور انسپکٹر بشارات اللہ نیازی کے ہمراہ اے ایس آئی نذیر احمد شہد اور سرفراز شہید ایلیٹ فورس کے گھروں میں گئے اور ان کے اہل خانہ کو کو عید کیک، کپڑوں کے جوڑے اور گلدستے پیش کر کے ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر انہیں احساس دلایا کہ وہ اکیلے نہیں محکمہ پولیس ان کے ساتھ ہےدوسری طرف ایس پی انوسٹی گیشن عیدالفطر کی خوشی میں مٹھائی لے کر کچہ پولیس پوسٹ پر پہنچ گئے، تعینات پولیس اہلکاروں کو مٹھائی پیش کی اور ان سے گفتگو کی۔ تفصیل کے مطابق کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف برسرپیکار پولیس اہلکاروں نے عیدالفطر بھی کچہ میں گزاری جن کی عید کی خوشی دوبالا کرنے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد کچہ میں پولیس پوسٹ پر پہنچے تو جوان حیران ہوئے اور سمجھے کہ ایس پی معمول کی چیکنگ کے لیے آئے ہیں لیکن اس وقت وہ انتہائی خوش ہوئے جب ایس پی فراز احمد نے اپنے عملے کو کہا کہ مٹھائی لے آئیں۔ انہوں نے اہلکاروں کو عید جیسے موقع پر گھروں اور اہل خانہ، بیوی،بچوں سے دور ایک او پی پر عید منانے پر ان کے جذبے کو سراہا اور ان کے ساتھ خوشگوار گفتگو کر کے انہیں احساس دلایا کہ ہم سب اس مشن میں ساتھ ساتھ ہیں۔
0 Comments