Eid-ul-Fitr celebrated with religious fervor in Punjab District Jails

لاہور(جاویدراہی+خرم لغاری)ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان  میں عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی دن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تمام اسیران نے تلاوت کلام پاک کے بعد ملک کی سلامتی وخوشحالی کے لئے دعا کی۔ نماز عید الفطر اندرون جیل ادا کی گئی جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی،آفیسران اورسٹاف ممبرز نے اسیران کے ہمراہ نماز عیدالفطر ادا کی نماز کے بعد اسیران کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد،اسٹنٹ ڈپٹی کمشنر(جنرل)ڈاکٹر جہانزیب اور اسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست نے جیل ہذا کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر و دیگر نے جیل ملازمین میں عیدی تقسیم کی۔ انھوں نے خواتین وارڈ کا دورہ کیا اور خواتین کو دستکاری،ٹیلرنگ،بنیادی تعلیم وتربیت کے کورس کے علاوہ بیوٹیشن کورس کے آغاز کو بھی سراہا اور خواتین اسیران میں عید الفطر کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔اس کے علاوہ مہمان خصوصی نے کچن اسیران کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے جیل میں مقید اسیران کے لئے تیار کیے گئے کھانے کو چیک کیا اور معیاری قرار دیا علاوہ ازیں کچن اسیران میں کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا علی شہزاد و دیگر نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیاوہسپتال میں داخل اسیران کی خیریت دریافت کی اور انہیں عید کی خوشیوں کی مبارکباد بھی دی۔بعد ازاں انہوں نے نو عمر اسیران وارڈ کا دورہ بھی کیا اور نو عمر اسیران کو دی جانے والی کمپیوٹر کی تعلیم،بنیادی تعلیم اور سکول کی تعلیم فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا اور انہیں عید الفطر کے موقع پر کھلونے بھی گفٹ کیے۔نو عمر اسیران میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور انہیں ملک وقوم کی خدمت کرنے اور ملک کا اچھا شہر ی بننے کی تلقین کی گئی اس موقع پر جیل ہذا پر سیکیورٹی کی خصوصی انتظامات کیے گئےاس دوران کورونا وائرس سے متعلق تمام تر ہدایات پر سختی سے عمل کیا گیا اسی طرح لاہور میں عید الفطر کے مبارک موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہورقاسم علی خان،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہد سلیم بیگ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ لاہورخان بہادر خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ نے ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کے ہمراہ آج  سنٹرل جیل لاہورکا دورہ کیاچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کچن پر اسیران کے لئے بنائے گئے خصوصی کھانے کو چیک کیا جس میں (میٹھے چاول)کا اضافہ بذریعہ مخیر حضرات کیا گیا تھا۔خواتین وارڈ کا معائنہ کیا، خواتین اوربچوں میں تحائف تقسیم کیے۔قاسم علی خان ہسپتال جنرل وارڈ،وارڈ برائے ذہنی مریضاں گئے تمام مریض اسیران کو عید ملے اور خصوصی تحائف تقسیم کئے۔انھوں نے لاہور ہائیکورٹ نے فلاحی تنظیم کی طرف سے بنائے گئے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔بعدازاں ایک خصوصی تقریب میں 31 مرد اور 1 خواتین حوالاتیان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، لاہور قیصرنذر بٹ نے ذاتی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔مرکزی تقریب ہسپتال کے لان میں ہوئی۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ڈی آئی جی جیل لاہور، ریجن نے اسیران کے لئے اٹھائے گئے اقدامات وفلاح بہبود کے لئے بنائے گئے منصوبوں کے بارے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہورقاسم علی خان کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے خطاب میں اسیران کے کیسز ودیگر رہائی کے لئے اقدامات کے بارے میں اسیران کو مطلع کیا اور محکمہ جیل خانہ جات کی طرف سے اسیران کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا قاسم علی خان نے خواتین اسیران،حولاتی وقیدی اور مہلک بیماریوں میں مبتلا اسیران کی فہرستیں بمعہ میڈیکل ریکارڈ بھجوانے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کے کیسز کی بابت پیش رفت کی جا سکے۔ آخر میں انہوں نے اسیران میں تحائف تقسیم کیے

یہ بھی دیکھیں : اوکاڑہ : دہلی سوٸیٹس اینڈ بیکرز

Eid-ul-Fitr celebrated with religious fervor in Punjab District Jails
Eid-ul-Fitr celebrated with religious fervor in Punjab District Jails
Eid-ul-Fitr celebrated with religious fervor in Punjab District Jails
Eid-ul-Fitr celebrated with religious fervor in Punjab District Jails