Ticker

6/recent/ticker-posts

صحافی آج بھی مشکلات کا شکار ہیں حقوق سےمحروم ہیں سچ لکھنے پر جھوٹے مقدمات کااندراج معمول بن چکاہے،منظورخان لغاری

Journalists are still facing difficulties, they are deprived of their rights, registration of false cases has become a norm for writing truth

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ)  صحافی آج بھی مشکلات کا شکار ہیں حقوق سےمحروم ہیں  سچ لکھنے پر جھوٹے مقدمات کا اندراج معمول بن چکا ہے یوم آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاک انٹرنشینل میڈیا کونسل ڈیرہ غازی خان کے ڈویثزنل صدر منظور خان لغاری نے اپنے ایک بیان میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل سے پاک انٹرنشینل میڈیا کونسل رجسٹرڈ بخوبی آگاہ ہے علاقائی صحافیوں کو ان کے حقوق دینے چاہیے اس سلسلہ میں مرکزی چیرمین نوید سجاد چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب یو کے مرکزی صدر جاوید فخری کی خدمات قابل تحسین ہیں جہاں پر صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندارج ہوا ہے پاک انٹرنشینل میڈیا کونسل نے بلاتفریق آواز بلند کی ہے اور صحافیوں کا ساتھ کبھی نہ چھوڑا انہوں نے مزید کہا کہ سچ لکھنے کی صورت میں آئے روز صحافیوں کو جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس بارے پاک انٹرنشینل میڈیا کونسل کے مرکزی صدر جاوید فخری بھی اس سلسلہ میں اپنے خدشات کا اظہار کئی بار کر چکے ہیں صحافی کسی بھی شہر یا کسی بھی ادارے سے تعلق رکھتا ہوں پاک انٹرنشینل میڈیا کونسل ان کو تنہا نہیں چھوڑے گی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent