The accused was arrested by the police within 24 hours
رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) بدفعلی کا ارتکاب کرنے ملزم کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق سرکل صادق آباد تھانہ سٹی کی حدود میں چوبیس گھنٹے قبل غفور آباد کالونی کے رہائشی رحمت اللہ نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ دی کہ اسداللہ عرف بابو نامی نوجوان نے اس کے کمسن سات سالہ بیٹے غلام مصطفی کے ساتھ فعل وضع فطری (بد فعلی) کا ارتکاب کیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد ظہور الدین ڈیوڈ نے فوری طور پر نہ صرف مقدمہ درج کیا بلکہ خود موقع ملاحظہ کیا اور بچے کا میڈیکل کروا کر ملزم کی کھوج شروع کرتے ہوے صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران ملزم ڈھونڈ کر گرفتار کرلیا مقدمہ کی میرٹ پر یکسوئی یقینی بنانے میں مصروف ہیں
0 Comments