Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان:فصلات کانقصان قومی معیشت کےلیےبحران اورملک وقوم کے لیےقحط کاباعث بن سکتی ہے،جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیراحمدکٹپال

Rahim Yar Khan: Crop loss could lead to crisis for national economy and famine for country and nation: Jam MD Ganga, Haji Nazir Ahmad Katpal

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر کٹپال، پاکستان کسان اتحاد یوتھ کے رہنما محمد راشد مجنوں گانگا، جام عون محمد عمران، جام مقبول احمد سانگھی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا کپاس کی مداخلتی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ اچھا اور وقت کی ضرورت ہے کپاس کی کم ازکم مداخلتی قیمت 5000ہزار روپے من ضرور مقرر کی جائےجام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ کپاس کی فصل کو تحفظ فراہم کرنا قومی معیشت کی کمزور ہوتی بنیادوں کو تقویت فراہم کرنے کا عمل ہے.شوگر مافیا کی اجارہ داری اور خرمستیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کپاس کی مداخلتی قیمت زیادہ سے زیادہ مقرر کی جانی چاہئےحاجی نذیر کٹپال اور راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ حکومت کا کھادوں کے ریٹ میں کوپن پالیسی کی بجائے اوپن پالیسی کے ذریعے بلاتفریق سبسڈی فراہم کرےسکریچ کارڈ اور کوپن سکیمیں گھپلے اور فراڈ کا باعث ہیں عون محمد عمران اورمقبول سانگھی نے کہا کہ ٹڈی دل مکڑی زراعت اور کسانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کا باعث بن چکی ہےفصلات کا نقصان کرکے یہ قومی معیشت کے لیے بحران اورملک و قوم کے لیے قحط کا باعث بن سکتی ہے.انسدادی ٹڈی دل مہم کو تیز اور سخت کیا جائے تاکہ اس کے پھیلاو اور مزید افزائش کو روکا جا سکے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent