Rahim Yar Khan: Full action against encroachments of Motorway Beat Police 23, meeting with Sardar Garh shopkeepers
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 23 کرم آباد ہائی وے کی حدود میں قائم تجاوزات کے خلاف مسلسل کارواٸی جاری ہے تفصیلات کے مطابق آج موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 23 کرم آباد کے وفد نے ڈی ایس پی محمد حامد خان کی قیادت میں سردار گڑھ میں علاقائی دکانداروں اور مارکیٹ یونین کے نمائندگان کے ساتھ تجاوزات کے سلسلے میں میٹنگ کی ہے اس میٹنگ کا انعقاد انجمن تاجران سردار گڑھ کے صدر سردار اکمل خان جتوئی نے کیا تھا جس میں علاقہ کے معززین کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. ڈی ایس پی محمد حامد خان نے اِس موقع پر تجاوزات کے نقصانات سے آگاہ کیا اور تمام دکانداروں اور تھڑے ٹھیلے اسٹال والوں کو تین دن کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران تمام تجاوزات خود بخود ہٹا لیں بصورت دیگر بھاری مشینری کا استعمال کر کے ایسی تمام تجاوزات کو مسمار کردیا جائے گا جس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گےانہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے فتح پور نیو اور فتح پور اولڈ, اقبال آباد, شیخ واہن, گانگا نگر یوسف آباد میں کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں اور واضح تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے الحمد للہ اِن علاقوں کے لوگوں نے احساس ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے خود بخود تجاوزات ہٹا لیں اور جنہوں نے عمل نہیں کیا تھا ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کو استعمال کر کے قانون پر عملدرآمد کروایا گیا انہوں نے کہا کہ ہائی وے کی حدود میں کسی قسم کی تعمیر مستقل یا عارضی برداشت نہیں کی جائے گی آئی جی موٹر وے پولیس سید کلیم امام, ڈی آئی جی سینٹرل احمد ارسلان ملک اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد گجر کی ہدایات پر عمل درآمد کے نتیجے میں مسلم چوک سے لے کر خورشید آباد تک تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی اور جب تک تمام تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ایکشن جاری رہے گا ایڈمن آفیسر شاہ نواز سہو نے بتایا کہ آج سردار گڑھ کے لوگوں کو چار دن کا ٹائم دیا ہے اور اس کے بعد پیر والے دن بتاریخ 29 جون کو آپریشن کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کی نسبت عوام میں شعور پیدا ہو گیا ہے اور عوام اب موٹر وے پولیس کے ساتھ کافی حد تک مل کر کام کر رہی ہے جو کہ بہت خوش آئند اور موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 23 کرم آباد کی اچھی حکمت عملی کا ثبوت ہے محمد حامد خان نے کہا کہ موٹر وے پولیس عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس عظیم مقصد کی تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
0 Comments