Peaceful farmers should not be arrested for no reason and the situation in the country should not be aggravated.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک جیسے بوڑھے کسانوں کی گرفتاریوں سے کسان تحریک کو دبایا یا روکا نہیں جاسکتا جمہوریت کے دعوی دار حکمران اوچھے منفی ہتھکنڈوں اور غیر قانونی گرفتاریوں سے باز رہیں ملک کے پرامن کسانوں کو مشتعل کرکے ملک کے حالات خراب نہ کیے جائیں کسان اپنے جائز اجتماعی مطالبات سے پیچھے ہرگز نہیں ہٹیں گے رکن پور پولیس نے میٹنگ کے بہانے تھانے بلوا کر دل،بلڈپریشر اور شوگر کے مریض بوڑھے کسان کو گرفتار کرکے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کیا ہے. آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین سید محمود الحق بخاری، کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے چیئرمین چودھری محمد یسین، جام احمد ستار لاڑ، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گرفتاریوں ہمارا حق و سچ کا سفر نہیں روک سکتیں ضلعی انتظامیہ نے دھوکے سےگرفتاری کرکے اپنی ساکھ خراب کی ہے ہے. رات گئے سے ملک اللہ نواز مانک کی طبیعت خراب ہےجس کی ذمہ دار تھانہ رکن پور پولیس ہےقبل ازیں اسلام آباد سے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے ملک اللہ نواز مانک کی طبیعت کی بابت دو بار فون کرکے پوچھا آرپی اوبہاول پور سردار زبیرخان دریشک سے اللہ نوازمانک گرفتاری پر سخت احتجاج کیا ہے قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان کے صدر رائے مظہر حسین کھرل نے ملک اللہ نواز مانک کی پولیس گرفتاری کو دھونس و دھاندلی قرار دیتے ہوئے سخت والفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ تھانہ رکن پور پولیس کی جانب سے ضعیف العمرکسان ملک اللہ نواز مانک کی دھوکے سے گرفتاری قابل مذمت ہے جس کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری ملکی کی ریڑھ کی ہڈی مانند ہے اپنے مطالبات کی منظوری پر پر امن احتجاج کسانوں کا حق ہے اس حق سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا رائے مظہرحسین کھرل ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس معاملے میں ڈی پی او رحیم یارخان فوری طور پر اپنا کردارادا کریں اور ملک اللہ نواز مانک کی غیر قانونی و بلاجواز گرفتاری کا نوٹس لیں پولیس کو اخلاقی کورس کروائیں حکمرانوں کی نہتے کسانوں کےخلاف ظالمانہ کاروائیاں بتارہی ہیں کہ حکمرانوں کو جانے کی جلدی ہے پرامن احتجاج کا حق کسی سے سلب کرناجمہوری حکمرانوں کو قطعا زیب نہیں دیتا ہےملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ میں جسمانی طور پر بوڑھا اور بیمار ہوں لیکن ذہنی اور تحریک طور ہر جوان اور پرجوش ہوں میری گرفتاری میرے جذبوں اور عزم و اقرار کے اگے ریت کی ڈھیری سے زیادہ اہمیت کی حامل نہیں ہے خالد محمود کھوکھر کی قیادت میں کسانوں کےحقوق کی آواز ہمیشہ اٹھائی جاتی رہے گی