Okara University Syndicate Approves Promotion Policy, Budget and Incentives for Family of Employees Dying

اوکاڑہ(جاویدراہی) یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے اپنے تیرہویں اجلاس میں یونیورسٹی کے ملازمین کے لیے حکومت پنجاب کے قواعد کے مطابق ٹائم اسکیل پروموشن کی پالیسی منظور کر لی اس کے ساتھ ساتھ فنانس ایند پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پہ مالی سال 2020-2021 کا بجٹ بھی منظور کر لیا گیا۔ 
منسٹر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راجا یاسر ہمایوں سرفراز کی غیر موجودگی میں ان کے ایما پر اجلاس کی صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کی جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار جنرل جمیل عاصم نےسیکریٹری کے فرائض سر انجام دیے۔
اجلاس میں دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کے لیے مراعات کی پالیسی بھی منظور کر لی گئی۔ یہ مراعات حکومت پنجاب کے قواعد کے مطابق دی جائیں گی۔ 
سنڈیکیٹ میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز کے الحاق کی پالیسی بھی پیش کی گئی جس پہ بحث کے بعدمزید غورو خوص کے لیے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا۔ 
اجلاس کے اختتامی نوٹ میں وائس چانسلر نے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کرونا وائرس کی وبا اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاون کے بعد کامیابی سے آن لائن کلاسز کا اہتمام کر رہی ہےانہوں نے سنڈیکیٹ کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ یونیورسٹی کو معاشرے کے تمام طبقات تک معیاری تعلیم کی رسائی کے مشن میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں'ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس‘ سسٹم متعارف

UO’s Syndicate approves promotion policy and budget

The University of Okara’s Syndicate, in its 13th meeting, unanimously approved the time scale promotion policy of the university’s employees as per the rules of the Government of Punjab. The UO’s budget for the fiscal year 2020-2021 was also approved on the recommendations of the Finance and Planning Committee.  
The meeting was chaired by the UO Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar on behalf of the Minister Higher Education Department Raja Yassir Humayun Sarfraz. The Additional Registrar General Jamil Asim presented the agenda as Secretary of the meeting. 
The Syndicate also approved the policy for granting benefits to the families of the deceased in-service employees of the UO. 
The UO also presented an agenda for the approval of the affiliation policy for government and private colleges. The Syndicate discussed the agenda and referred it to the HEd for further deliberations. 

Okara University Syndicate Approves Promotion Policy, Budget and Incentives for Family of Employees Dying
Concluding the meeting, Dr. Zakar told that the UO had been successfully running the online classes since the COVID-19 outbreak and its resultant lockdown. He urged the Syndicate members to support the university in achieving its cherished goals for the provision of quality education to all sections of the society.