Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان:تھانہ ترنڈہ محمدپناہ میں زیرحراست ملزم کی اچانک طبیعت خراب اورہلاکت پر ڈی پی او منتظرمہدی نےنوٹس لےلیا

Rahim Yar Khan: DPO Montazer Mehdi takes notice of sudden death of accused in Tarnada Muhammad Panah

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)تھانہ ترنڈہ محمدپناہ پولیس نے ملزم شانی شاہ کو سرقہ بالجبر اور ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا ملزم شانی شاہ نشہ آور اشیاء کے استعمال کا  عادی، مختلف تھانہ جات میں منشیات،غیرقانونی اسلحہ اور سرقہ بالجبر کے دس مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا ملزم شانی شاہ کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا گیا کچھ دیر بعد شانی شاہ کے ساتھ بند حوالاتیوں نے سنتری کو بتایا کہ ملزم کی طبیعت خراب ہے پولیس نے فوری طور پر ملزم شانی شاہ کو آر ایچ سی ترنڈہ محمدپناہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے شانی شاہ کے طبی معائنہ کے بعد اس کی راستے میں ہی موت کی تصدیق کردی ڈی پی او منتظر مہدی نے زیر حراست ملزم کی موت پر نوٹس لیتے ہوئے  انکوائری کمیٹی قائم کردی انکوائری کمیٹی میں ڈی ایس پی لیاقت پور اسلم خان ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا شامل ہیں جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن فراز احمد کمیٹی کی سربراہی کریں گے ڈی پی او منتظر مہدی انکوائری کمیٹی کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور انکوائری 24 گھنٹوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے پولیس کے پاس ملزم کو تھانہ میں لانے سے آرایچ سی منتقل کرنے تک کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے ملزم شانی شاہ کی وفات میں اگر کسی قسم کا پولیس تشدد پایا گیا تو ملوث اہل کاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں : ڈوبتا ہوا امریکہ

Rahim Yar Khan: DPO Montazer Mehdi takes notice of sudden death of accused in Tarnada Muhammad Panah

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent