Okara: Proceedings continue on order of Deputy Commissioner Okara for violation of SOPs regarding corona virus
رینالہ خورد(کاٸنات امین)کرونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے حکم پر کاروائیاں جاری،انتظامیہ کے فیلڈ افسران نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانوں کو سیل کردیا لاک ڈاؤن میں نرمی زندگی کے تسلسل کے لئے ہے موت باٹنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور فیلڈ افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں ضلعی انتظامیہ تاجروں دوکانداروں بازاروں کی انتظامیہ سے ذمہ دارانہ رویے کی امید رکھتی ہے عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا مارکیٹس بازاروں میں ماسک سینٹائزرز کے استعمال اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے تعاون کریں
0 Comments