Fun Token Fertilizer vs Funny Cheap Sugar Cell Point
رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک ضلعی جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا، کسان بچاو تحریک کے چیئرمین چودھری محمد یسین، آل پاکستان کسان فاونڈیشن کے چیئرمین سید محمود الحق بخاری نے کہا ہے کہ حکمران قانون کی بالادستی کو تسلیم کریں اور تسلیم کروائیں ملک کوجنگل کے قانون کی طرف نہ لے جایا جائےحکمرانوں کی طرح شوگر ملز مالکان نے بھی عوام سے ڈرامے بازیاں شروع کر دی ہیں حکمران اور شوگر ملز مالکان عوام کو بلاتفریق چینی ریلیف دیں خوار نہ کریں 70فیصد دیہاتوں میں رہنے والی عوام 70روپے کلو روپے والی چینی لینے کہاں جائے کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں یہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں اس کا مذاق اڑانے والا عمل ہےگنا پیدا کرنے والے اور گنے کو کاٹ کر صاف ستھرا کرکے شوگر ملز کو بھیجنے والے مزدور سستی چینی سے یکسر محروم ہیں.کھاد کی ٹوکن پالیسی کے دھوکے اور گھپلے کی طرح یہ شوگر ملز کے سیل پوائنٹ بھی محض عدالت کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں یہ سرکاری مذاق ٹوکن کھاد بمقابلہ شوگر ملز مذاق سستی چینی سیل پوائنٹ مذاق کا ڈرامہ شروع کرنے کی بجائے ریلیف اوپن اور بلاتفریق دیا جائےشوگر ملز اپنے ہر سرکل کو سیل پوائنٹ بنائیں اپنے فیلڈ سٹاف کے ذریعے کسانوں اور مزدوروں کو ہر موضع میں چینی فراہم کریں
0 Comments