There will be no complete lockdown in Punjab

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کے معاملے پر حفاظتی اقدامات اور تجاویز کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ پنجاب میں مکمل لاک ڈاون نہیں ہو گا وزیراعظم عمران خان لاہور کے اہم دورے پر ہیں جہاں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کے معاملے پر حفاظتی اقدامات اور تجاویز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں کیے جانیوالے اقدامات پر بر یفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا تاہم وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اس اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا، لاہور سمیت کسی بھی ضلعی کو مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا اور شہروں کو ٹاون کی سطح پر بھی لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں بھی صرف ریڈ زون بنائے گئے ہیں، علاقوں کو لاک ڈاون کیا جائے گا تاہم اجلاس میں مارکیٹیوں کو بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا اور مارکیٹیوں کو بند کرنے کی بجائے ایک وارننگ مزید دینے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 405 تک جا پہنچی ہے،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 اموات  اور ریکارڈ 6 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق  پنجاب میں سب سے زیادہ 50087 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 49256 ہو گئی،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 16415، بلوچستان میں 7866 ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7163 آزاد جموں و کشمیر 574 گلگت میں 1044 ہو گئی ہے