Chiniot: Another lamp went out

چنیوٹ:  لالیاں بڑانہ میں واپڈا والوں کی غفلت سے مزدور  جانبحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق 11 کے وی پر کام کرنے کی غرض سے واپڈا اہلکار جن میں خضر حیات امجد اقبال احمد سرفراز وغیرہ شامل تھے موقع پر موجود تھے جنہوں نے رابطہ کر کے محمد علی لائن مین جو کہ پہلے میٹر ریڈر تھا اسکو بجلی بند کرنے کا کہا جسنے بعدازاں اوکے کی رپورٹ دے دی جس پران واپڈا اہلکاروں نے اللہ دتہ نامی جو کہ پرائیویٹ آدمی تھا اسکو کھمبے پر چڑھا دیا اور خود نیچے کھڑے رہے بجلی بند نہ ہونے کیوجہ سے الیون کے وی تاروں نے الیکٹریشن اللہ دتہ کی زندگی کا چراغ گل کر دیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے کھمبے سے اتارا جانبحق ہونے والا اللہ دتہ ایک بچے کا باپ تھا اور الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔