The Academic Council of Okara University has approved the formation of new departments

اوکاڑہ(جاویدراہی)اوکاڑہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے اپنے ساتویں اجلاس میں مختلف نئے شعبہ جات کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے ۔ نئے تشکیل پانے والے شعبہ جات میں ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، ایجوکیشنل اسٹڈیز، انڈسٹریل فزکس، کمپوٹیشنل فزکس، نینو ٹیکنالوجی، ڈیٹا سائنس، ایگریکلچرل سائنسز، سنٹر فار نینو سائنسز اور سنٹر فار واٹر ریسرچ شامل ہیں اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کی جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمکس ڈاکٹر خالد سلیم اس اجلاس کے سیکریٹری تھے اجلاس کے آغاز میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے روایتی طرز تدریس کو آن لائن تدریس میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل اور سہولیات کے فقدان کے باعث تدریس کے لیے ٹیکنالوجی کا عقلمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے پروفیسر زکریا نے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کو ایک روایتی یونیورسٹی سے اسمارٹ یونیورسٹی کی جانب سفر تیزی سے طے کرنا ہو گا ۔ انہوں نے فیکلٹی سے اپیل کی کہ آن لائن تدریس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے محروم طلباء تک رسائی کو بھی یقینی بنایا جائے اکیڈمک کونسل نے مختلف ڈگری پروگرامز کی کورس آوٹ لائن پہ بھی سوچ بچار کی اور تمام شعبہ جات کو ہدایت کی کہ ہر طرح کے تعلیمی معاملات میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی وضع کردہ پالیسیوں پہ عمل کیا جائے یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق کل صبح ڈاکٹر محمد واجد کی زیر صدارت یونیورسٹی کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ خزاں سمسٹر 2020 کے لیے داخلوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ:کسان بورڈ پاکستان نے حکومتی حالیہ بجٹ کو کسان دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

UO Academic Council Approves Various New Departments

The Academic Council of the University of Okara, in its 7th meeting, unanimously approved the creation of various new departments including Department of Educational Planning & Management, Department of Educational Studies, Department of Industrial Physics, Department of Computational Physics, Department of Nanotechnology, Department of Data Science, Department of Agricultural Sciences, Center for Nanoscience and Center for Water Research.
The meeting was chaired by the Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar while the Additional Registrar Academics Dr. Khalid Saleem was the Secretary.
In his opening note, Dr. Zakar stressed the need of quick transformation from traditional teaching methods to blended teaching through the adoption of advanced informational and communication technologies.
He told that the intelligent use of technology for teaching was need of the hour due to various public health hazards and infrastructural problems involved in on-campus education.
“We have to move on from traditional university to smart university as wheel of learning need to continue in any type of circumstances. We are also working to maximize our outreach to the technologically deprived students”, said the VC.
The academic council also deliberated on the schemes of studies of various degree programs and declared that all departments would follow the guidelines of the Higher Education Commission (HEC) in all academic matters.

The Academic Council of Okara University has approved the formation of new departments
According to the university spokesperson, the Admission Committee, chaired by Dr. Muhammad Wajid, also met early yesterday and decided to announce the Admissions Fall 2020 in the first week of July.