Mango is an invaluable natural resource for protection from cronowers, says Jam MD Gang District Organizer Pakistan Kisan Ittehad

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،جام مشتاق احمد گانگا، فراز احمد نے کہا ہے کہ آم کرونا سے تحفظ کا انمول قدرتی ذریعہ ہےکرونا سے تحفظ کے لیے انسانی جسم میں قوت مدافعت کا بہتر اور امیونٹی سسٹم کا مضبوط و طاقتور ہونا ضروری ہےاللہ تعالی نے آم میں یہ خوبی بدرجہ اتم رکھی ہے فوری اور سب سے زیادہ صالح خون کی افزائش میں پھلوں کا بادشاہ آم سب سے آگے ہے آم معدے کے افعال کو درست کرنے میں بھی بہترین معاون و مددگار چیز ہے یہ پیٹ کی بہترین صفائی کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہےجام ایم ڈی گانگا نے کہا آجکل آموں کا سیزن شروع ہو چکا ہےکرونا کے خطرناک حالات میں ہمیں اپنی جسمانی توانائی اور قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے فوری  قدرتی تحفظ فراہم کرنے والے آموں کو زیادہ سے زیادہ کھانا چاہئیےیہ غذا بھی طاقت بھی اور تحفظ بھی ایک ساتھ تھری اِن ون کا نسخہ ہےاس لحاظ سے آم قدرت کی ایک بڑی نعمت ہےجام مشتاق احمد گانگا نے کہا کہ یہ ہمارے مشاہدے اور تجربے کی بات کہ آپ کھانے میں آم استعمال کریں آپ کا ہاضمہ پہلے سے خاصا بہتر ہو جائے گامسلسل آم استعمال کرنے سے زیادہ مقدار میں تازہ اور صالح خون بننے کی وجہ آپ کے چہرے کی رنگت صاف اور کشش بڑھ جائے گی آم کھانے والے اپنی جسمانی طاقت میں واضح اضافہ محسوس کریں گےآم کھائیں طاقت بڑھائیں، تحفظ پائیں اور اللہ کی اس نعمت کے میسر آنے پر اللہ کا شکر ادا کریں