Ticker

6/recent/ticker-posts

جمعیت علماءاسلام کاکردار آئین پاکستان اورپارلیمنٹ کے تحفظ کی زبان رہاہے،مولانا ایازالحق قاسمی

The role of Jamiat Ulema-e-Islam has been the language of protection of the Constitution of Pakistan and Parliament, Maulana Ayaz-ul-Haq Qasmi

ملتان (زاہد مقصود قریشی)جمعیت علماءاسلام کا کردار ہمیشہ آئین پاکستان آور پارلیمنٹ کے تحفظ کی زبان رہا ہے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہمارے تمام پارلیمانی اراکین نے پارلیمنٹ کے تحفظ اورعوام کے مسائل کے حل کے لیے وقت کے ہر حکمران کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی ہے اور اس ملک میں اسلام اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جمیعت علماءاسلام پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وامیر ضلع ملتان مولانا محمد ایازالحق قاسمی، جنرل سیکرٹری جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان مولانا قاری محمد یسین، امیر جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان مولاناحبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان زاہدمقصوداحمدقریشی، نقیب اللہ خان کاکڑ، سلیم خان دوتانی، مفتی محمدعثمان قریشی، پروفیسر مشتاق احمد کشمیری، طیب گجر،قاری محمد ادریس انصاری، شیر بہادرخان،نے جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کے زیراہتمام ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ہے موجودہ حکومت میں عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے موجودہ ناجائز حکومت نے عوام سے انتخابات سے پہلے جتنے دعوے اور وعدے کیے تھے کسی ایک کو بھی پورا کرنے کی ان میں صلاحیت ہی نہیں ہے انہوں نے مزید کہااگر وعدوں پر عمل درآمد نہیں کرسکتے تو قوم کو دھوکہ کیوں دیا ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں نے ریاست مدینہ کی بجائے مندر اور گوردوارے تعمیر کرنے پراورمساجدگرانے پرزور دیا ہوا ہے جس سے ریاست مدینہ کی توہین ہورہی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان، ملک آصف آرائیں، حاجی جمشید کھوکھر، حاجی اعجاز، حاجی عمران، بلال خان، عزیز اللہ خان، جمال خان، شاکر اللہ خان، محمد اقبال کھوکھر، عبدالرحمن، شوکت خان، فضل ربی، نورگل، صابرخان، محمد عمران، نے قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کی دلیرانہ قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے اور موجودہ سلیکٹڈ اور ناجائز حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر قافلہ حق جمعیت علماءاسلام میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر جمیعت علماءاسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایازالحق قاسمی، مولانا قاری محمد یسین، مولاناحبیب الرحمن اکبر، زاہدمقصوداحمدقریشی،مفتی محمدعثمان قریشی، پروفیسر مشتاق احمد کشمیری، طیب گجر،قاری محمد ادریس انصاری کے ہمراہ پی ٹی آئی کے کارکنان ملک آصف آرائیں،حاجی جمشید کھوکھر، حاجی اعجاز، حاجی عمران، بلال خان، عزیز اللہ خان، جمال خان، شاکر اللہ خان، محمد اقبال کھوکھر، عبدالرحمن، شوکت خان، فضل ربی، نورگل، صابرخان، محمد عمران موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent