Ticker

6/recent/ticker-posts

جوہرآبادکی ہردلعزیز شخصیت،رانامحمدیونس شاہدکےساتھ خصوصی نشست

Special session with every beloved personality of Joharabad, Rana Muhammad Younis Shahid

تحریر: راجہ نورالہی عاطف

رانا محمد یونس شاہد کی شخصیت ہرگز کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کا شمار ضلع خوشاب کے معروف شعراءاور سوشل ورکرز میں ہوتا ہے۔ان کے کلام کو معروف گلوکار محمدشفیع وتہ خیلوی سمیت دیگر متعدد گلوکاروں نے اپنی گائیکی کا حصہ بنایا ہے۔ رانا محمدیونس شاہد کو سماجی بہبود کے کاموں سے بہت دلچسپی ہے۔ ان کا آبائی علاقہ جنڈانوالہ ضلع بھکر ہے اب طویل عرصہ سے جوہرآباد میں رہائش پذیر ہیں۔ رانا محمد یونس شاہد کی شخصیت نفاست ، ہنس مکھی ،خوش گفتاری،ملنساری، خوش اخلاقی، نرم مزاجی اور تحمل مزاجی جیسی خصوصیات سے سرشار ہے۔آپ کا اپنے دوست احباب کے ساتھ عزت و تکریم کا رشتہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ ہر مکتبہ ءفکر کی شخصیات اور طبقات میں اپنے اچھے دوست رکھتے ہیں۔ معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ اور سماجی بہبود ان کا مشن ہے ۔ وہ غریبوں، یتیموں اورحاجت مندوں کی امداداورخدا ترسی جیسے اوصاف کا مرقع ہیں۔رانا محمد یونس شاہد نے میڈیا کےساتھ ایک خصوصی نشست میں بتایا ہے کہ میرا حلقہء احباب شروع سے کافی وسیع ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ہر قسم کے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ جب ناداروں کے مسائل دیکھتا ہوں تو اللہ سے ایک ہی دعا کرتا ہوں یا اللہ مجھ کو اتنا عطا کر دے میں تیری مخلوق کی خدمت کر سکوں۔ اللہ تعالی انے میرے اوپر خاص کرم کیا اور مجھے تمام نعمتوں سے نوازا لیکن میں اس عظیم بابرکت ذات والا صفات سے کیا ہوا اپنا وعدہ نہیں بھولا ہوں۔ انہوں نےکہاکہ  یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور تربیت کا نتیجہ ہے کہ اللہ پاک مجھ سے خدمت خلق کا کام لےرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیا صوفیہ مسجد کی بحالی

رانامحمد یونس شاہد نے کہا کہ خدمت خلق کا کام ایسا ہے کہ کوئی اس کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ یہ کام جتنا کیا جائے اتنا کم ہے۔ ابھی بہت سی خواہشات باقی ہیں اللہ تعالی نے زندگی اور صحت دی تو انشاءاللہ خدمت خلق کا کام جاری و ساری رہے گا اور اس سے زیادہ اور دل کو سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خدمت خلق کا کام خالصتا" اللہ تبارک تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی کی خاطر کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب نیکی کے کام مخیر حضرات کے تعاون سے کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا مجھ پر اپنا خاص احسان ہے کہ جس نے مجھے اس نیک کام پر لگا دیا ہے۔ اللہ تبارک و تعالی مجھے رزق حلال عطا کرے اور مجبور اور بے بس انسانیت کی خدمت کا کام کرنے کی ہمیشہ توفیق عطا فرمائے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے مخیر حضرات کےتعاون سے القسمت ویلفیئر سوسائٹی کا ایک پلیٹ فارم قائم کیا ہے جس کے ذریعہ سے معاشرے کے مجبور، بے بس، نادار اور غریب طبقہ کی امداد جاری ہے گی انشاءاللہ ہم اسےبہت جلد رجسٹرڈ کروا لیں گے اور پھر اسے مزید فعال بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں پروفیسرمغیث الدین کے حوالےسےتعزیتی ریفرنس کاانعقاد

جوہرآبادکی ہردلعزیز شخصیت،رانامحمدیونس شاہدکےساتھ خصوصی نشست

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent