Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں پروفیسرمغیث الدین کے حوالےسےتعزیتی ریفرنس کاانعقاد

Condolence reference regarding Professor Maghisuddin held at Okara University

اوکاڑہ(جاویدراہی) اوکاڑہ یونیورسٹی میں پروفیسرمغیث الدین کے حوالےسےتعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیا گیا ریفرنس کا اہتمام شعبہ ابلاغیات نے کیا ملک بھر سے معروف صحافیوں اور تعلیمی منتظمین نے شرکت کی اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات نے گزشتہ ماہ وفات پا جانے والے معروف ماہر صحافت و ابلاغیات پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک آن لائن تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کی جب کہ شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔
اس ریفرنس میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابقہ سربراہ  پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے پروفیسر ڈاکٹر بشری رحمن، مشہور اینکر محمد جنیداور کالم نگار سلمان عابد سمیت ملک بھر سے شعبہ صحافت اور تدریس سے وابستہ شخصیات  نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر اویس سلیم، عماد خالق، عابد حسین سیالوی، ڈاکٹر اے آر ساجد، ڈاکٹر حامد مختار، عبدالرشید، ڈاکٹر صوبیا عابد اور احمد رضا شامل تھے پروفیسر زکریا نےمرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مغیث ملک کے مایہ ناز استاد اور تعلیمی منتظم تھے۔ انہوں نے نہ صرف ملک میں صحافت کی جدید تعلیم کے لیے ادارے بنانے میں اہم کردار کیا بلکہ بین الاقوامی سطع پر بھی اپنی تحقیق کا لوہا منوایا اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ 
پروفیسر نظام الدین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مغیث جدت پہ یقین رکھتے تھے اور انہوں نے ملک میں صحافت اور ابلاغیات کی تعلیم کے لیے کئی ادارے قائم کیے ڈاکٹر مغیث نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں بطور ڈائریکٹر فرائض سر انجام دیے اور صحافت کے میدان میں جدید اسلوب متعارف کروائے۔ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد پچیس جون کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام نےاپنی سیاسی سمت کاتعین کرلیاجمعیت علماءاسلام ہی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے،مولاناایازالحق قاسمی

اوکاڑہ یونیورسٹی میں پروفیسرمغیث الدین کے حوالےسےتعزیتی ریفرنس کاانعقاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent