Ticker

6/recent/ticker-posts

عوام نےاپنی سیاسی سمت کاتعین کرلیاجمعیت علماءاسلام ہی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے،مولاناایازالحق قاسمی

People determine their political direction Jamiat Ulema-e-Islam is the most popular party of the people: Maulana Ayaz-ul-Haq Qasmi

ملتان(زاہدمقصودقریشی)جمعیت علماءاسلام عوام کی مقبول ترین جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آگئی ہے دیگر سیاسی جماعتوں سے عوام سخت نالاں ہیں اور اب عوام کی امید کی آخری کرن جمعیت علماءاسلام ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وامیر ضلع ملتان مولانا محمد ایازالحق قاسمی، جنرل سیکرٹری جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان مولانا قاری محمد یسین، امیر جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان مولاناحبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری جمیعت علماءاسلام تحصیل ملتان زاہدمقصوداحمدقریشی، قاری محمداسلم، شیخ الحدیث مولانا عطاءالرحمن حقانی، نقیب اللہ خان کاکڑ، سلیم خان دوتانی، قاری ابوبکر مدنی نے جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کے زیراہتمام تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ عوام مختلف سیاسی جماعتوں کی غلط پالیسیوں سے اب بیزار ہو چکے ہے بار بار دھوکے میں آنے پر عوام نے اپنی سیاسی سمت کا تعین اپنے حقیقی جماعت جمعیت علماءاسلام کی جانب کر لیا ہے وہ جمعیت اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو ملک اور اپنے مستقبل کا محافظ سمجھتے ہیں کیونکہ جمعیت علماءاسلام کی قیادت و اکابرین نے ملک کے دفاع وتحفظ کے لئیے اورعوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ قربانی دی ہے اور اب عوام بھی ایسی مذہبی و سیاسی جماعت اور قوّت کو ترجیح دینگے جو ملک میں اسلام اور قومی اخلاقی قدروں کو تحفظ دیں جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کے زیر اہتمام تربیتی نشست میں ضلعی امیر مولانا محمدایازالحق قاسمی، جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد یسین، تحصیل ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر،جنرل سیکرٹری زاہدمقصوداحمدقریشی، قاری محمداسلم، مولانا عطاءالرحمن حقانی، نقیب اللہ خان کاکڑ، سلیم خان دوتانی، قاری ابوبکر مدنی،ملک آصف آرائیں، حاجی جمشید کھوکھر، حاجی اعجاز، حاجی عمران، بلال خان، عزیز اللہ خان، جمال خان، شاکر اللہ خان، محمد اقبال کھوکھر، عبدالرحمن، شوکت خان، فضل ربی،نورگل، صابرخان، محمدعمران شریک ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent