Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈیرہ غازی خان:سکیورٹی صورت حال کےپیش نظرتاجراتحادکےساتھ آرپی اوعمران احمرکی میٹنگ

Dera Ghazi Khan: Meeting of RPO Imran Ahmar with Traders Union in view of security situation

ڈیرہ غازی خان(منظور لغاری)آرپی اوڈی جی خان عمران احمرکا تاجراتحادمظفرگڑھ کےساتھ میٹنگ کاانعقاد ترجمان ریجنل پولیس کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان عمران احمر کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں مظفر گڑھ میں تجارتی معاملات اور سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تاجراتحاد کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں تاجر برادری نے مظفر گڑھ میں پرامن تجارتی بحالی اورامن و امان کی صورت حال کوبرقرار رکھنےکے لیےجرائم پیشہ عناصر کےخلاف پولیس کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی تاجراتحاد مظفر گڑھ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کسی بھی  مذہبی و سیاسی تحریک کا حصہ نہ ہیں اور نہ ہی کسی کا اعلٰی کار بنیں گے۔حکومت پنجاب کیطرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل  ضابطہ کاربند رہیں گے ۔کورونا وائرس کے متعلق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔اس موقع پر آرپی او ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ پولیس اپنی خدمات اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبروئےکارلاکر عوام الناس کو بہتر تحفظ فراہم کررہی ہے پرامن تجارتی بحالی کےلیے ضروری ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ مناسب نرخ کے مطابق عام آدمی تک رسائی کو یقینی بنایاجائے۔ذخیرہ اندوزی،گراں فروش،کرنے والےتاجران کےخلاف ہرممکن قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس طرح حکومتی احکامات کو ملحوظ خاطرمیں لاتے ہوئے  مارکیٹوں ،بازاروں اور کریانہ مرچنٹ تک کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل  دے کر روزمرہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انجمن تاجران مظفر گڑھ نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون اورعوام کو ہرقسم کے ریلف دینے کی یقین دہانی کرائی اور روزمرہ کے معاملات کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent