Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ:ون ویلنگ کی خلاف ورزی،22منچلےگرفتار

Okara: One wheeling violation, 22 arrested

اوکاڑہ(جاویدراہی)ون ویلنگ کرنے پر 22منچلوں کو گرفتار کرلیا گیاڈی پی او کی جانب سے شاباش، نوجوان خود اور دوسروں کے لئے مصائب کھڑ ے کر دیتے ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو واقعات میں 22من چلوں کوگرفتار کرلیا جو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر رہے تھے ان میں زین العابدین،حسیب احمد، وقاص، علی رضا، علی حیدر، مبین احمد، مشتاق علی، حمزہ، امیتاز شامل ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے جذبوں کو مثبت سرگرمیوں پر صرف کرنے کی بجائے ون ویلنگ جیسے غیر قانون سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں جس میں ان کی جان کو خطرات لاحق ہوتے ہیں اس سے راہ گیر بھی متاثر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ والدین اپنی اولا د پر نظر رکھے اور پولیس فورس سے تعاون کرے انہوں نے تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہری ون ویلنگ کے متعلق فوری طور پر پولیس کو آگاہ کرے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent