Ticker

6/recent/ticker-posts

واپڈالائن مین کروڑوں کی جائیدادکامالک نکلا

WAPDA line turned out to be the owner of property worth crores

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)واپڈا لائن مین کڑوروں کی جائیداد کا مالک نکلا تفصیل کے مطابق جمیل الرحمان سب انسپکٹر ایف آٸی اے ملتان کی ہمراہی میں ایف آٸی اے ٹیم نے مقدمہ نمبر 53/20 مورخہ 28.07.2020 بجرم 420/468/471 ت پ 5(2)47 پی سی اے کے سلسلہ میں ملزم طالب حسین ولد عبدالعزیز سکنہ تحصیل جام پور ضلع راجن پور (میٹر ریڈر واپڈا) کو گرفتار کرنے کی لیے ریڈ کیا تو واپڈا ملازمان نے اپنے کرپٹ پیٹی بھائی طالب حسین کو چھڑوا لیا اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ جس پر ایف آٸی اے ٹیم نے مقامی پولیس کو طلب کر لیا۔ ایف آٸی اے ٹیم واپڈا کمپلیکس کے اندر موجود رہی اور مجبوراً پولیس کنٹرول 15 پر کال کرکے مقامی پولیس کی مدد سے اپنی جان بچائی مقامی پولیس نے واپڈہ کمپلیکس کے گیٹ پھلانگ کر ایف آٸی اے ٹیم اور ملزم طالب حسین کو حراست میں لے لیا اور ایف آٸی اے ٹیم کو وہاں سے لے کر تھانہ سٹی اے ڈویژن آ گئے۔ جہاں سے ایف آٸی اےٹیم ملزم کے ہمراہ ملتان روانہ ہوگئی۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent