Ticker

6/recent/ticker-posts

اسسٹنٹ کمشنرنورپورتھل ڈاکٹرمبارک علی رضاکےساتھ نورپورتھل پریس کلب کےوفدکی تعارفی نشست

Introductory meeting of the delegation of Nurpurthal Press Club with Assistant Commissioner Nurpurthal Dr. Mubarak Ali Raza

نوپورتھل(راجہ نورالہی عاطف) نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضانے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو حرمت قلم کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی اصلاح اور فلاح کے لیے صحافیوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔وہ اپنے دفتر میں نورپورتھل پریس کلب کے وفد کی خصوصی تعارفی نشست کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت کے فروغ سے کسی بھی علاقہ میں معاشرتی بہبود کے لئے اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی  مسائل اجاگر کرکے ان کے حل کے لئے صحیح سمت میں رہنمائی سے میڈیا انتظامیہ کے ساتھ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ڈاکٹر مبارک علی رضا نے کہا کہ نورپورتھل کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل اور یہاں کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بھرپور ریلیف مل سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی کے انتظام کو موثر بنانا، نکاسی آب کے لیے بہترین انتظام ، پینے کے صاف پانی سمیت شہر کے دیگر مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی نورپورتھل اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل سماجی بہبود کے لئے صرف کر رہی ہے ۔ڈاکٹر مبارک علی رضا نے کہا کہ میں اپنی پہلی تعیناتی کے دوران ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے لیے خدمات سرانجام دے چکا ہوں اس لیے مجھے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں بخوبی تمام معاملات کا ادراک ہے۔ انشاءاللہ تحصیل نورپورتھل میں صحت عامہ کے مسائل سمیت دیگر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ تھل کے پسماندہ اور دورافتادہ علاقہ جات کے مسائل حل ہو سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے حالیہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت نے جو پالیسی  وضع کی ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا البتہ حکومت کی طرف سے جن معاملات میں خصوصا" کاروباری طبقے کو استثنیٰ حاصل ہے انہیں چاہیے کہ وہ حکومتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہم عوام کے لئے آسانیاں چاہتے ہیں مشکلات میں کمی لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سلسلہ میں کاروباری طبقہ اور میڈیا تحصیل انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ معاشرتی مقتدر حلقوں کے تعاون سے اجتماعی عوامی فلاح و بہبود پر فوکس رکھیں گے ۔اس موقع پر صحافیوں نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جناب مبارک علی رضا  کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent