Ticker

6/recent/ticker-posts

ملتان: جمعیت علماءاسلام کےوفدکی مولاناقاری حنیف جالندھری سے ملاقات،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےامتحانات منعقدکروانے پرخراج تحسین

Multan: A delegation of Jamiat Ulema-e-Islam met Maulana Naqari Hanif Jalandhari and paid tribute to him

ملتان(زاہد مقصود قریشی)جمعیت علماءاسلام پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وامیر ضلع ملتان مولانا محمد ایاز الحق قاسمی کی زیرقیادت جمعیت علماءاسلام ملتان کے ایک وفد نے قائد وفاق المدارس العربیہ پاکستان جامعہ خیر المدارس ملتان کے مہتمم آیتہ الخیر شیخ الحدیث مولانا قاری محمد حنیف جالندھری دامت برکاتہم سے ملاقات کی اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیرانتظام ملک بھر میں مدارس دینیہ کے  امتحانات منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کیا
 مدارس دینیہ کے کامیاب ترین امتحانات کے موقع پر پر امن ماحول بہترین انتظامات پر جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کی طرف سے گلدستہ عقیدت پیش کیا گیا وفد میں جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے امیر مولاناحبیب الرحمن اکبر، جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کے نائب امیر مولانا عبدالرحمن قاسمی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع ملتان مولانا محمد قاسم جامی،مولانا محمد طیب جالندھری،مولانا محمد یوسف مدنی،زاہدمقصود احمدقریشی،مولانا محمودالحسن غوری،مولانا عبدالجبار،قاری عبیداللہ رحیمی، بھی ہمراہ تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent