DIG Prisons Lahore Region Malik Mubashir Ahmed Khan's surprise visit to District Jail Lahore
لاہور(جاویدراہی) ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن، لاہور ملک مبشر احمد خان نے آج ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ کیا۔انھوں نے سیکورٹی، ڈسپلن، فلاح و بہبود اور اسیران کی ان کے خونی رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے کرونا فری انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی جیلز لاہور ریجن نے تمام شعبوں میں گڈ گورننس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی،جیل میں نظم و ضبط قائم رکھنے اور جیل عملے کی کڑی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔انھوں نے انتظامیہ کی جانب سے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے کئے گئے اقدامات کو چیک کیا،قرنطنیہ سنٹر کا وزٹ کیا۔اور جیل کو کرونا فری بنانے پر جیل کے سٹاف اور طبی عملے کو شاباش دیملک مبشر احمد خان نے مقید اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا اسیران سے زیادتی و اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا لیکن قصور وار سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور مسٹر اسد جاوید اور دیگر جیل انتظامیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
0 Comments