Ticker

6/recent/ticker-posts

ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل کی ہدایت پرپولیس کی کامیاب کاروائی،مغوی بازیاب

Successful police operation on the instructions of SSP Ghotki Omar Tufail, abductee recovered

اوباڑو(زاہد رک)پولیس کی بڑی کامیابی،پولیس مقابلہ کے بعد مغوی سلیم سولنگی کو بازیاب کروالیا ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گرفتار ڈاکو کے 6 ساتھی اندھیرا ہونے کی وجہ سے فرار ہوگئے آٹھ روز قبل بھٹی پٹرول پمپ سے سلیم سولنگی کو ڈاکو اغوا کرکے لے گئے تھے پولیس تعاقب میں تھی مغوی کی بازیابی کے لئے مسلسل کچہ میں آپریشن جاری تھا خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ ڈاکو مغوی سلیم سولنگی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے جا رہے تھے ڈی ایس پی اوباڑو کی سربراہی میں،ایس ایچ او اوباڑو بھاری نفری کے ہمراہ نشاندہی والی جگہ پہنچ گئےصبح 3 بجے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ڈی ایس پی اوباڑو نے مغوی کو بحفاظت اپنے ساتھ لے آئے اور ان کے ورثاء کے حوالے کردیا ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے لئے پولیس کی بھاری نفری نے اس علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent