Ticker

6/recent/ticker-posts

حکمرانوں نےاپناصوبہ اپنااختیارکےنعرےاوروعدے پرووٹ لیےتھے،ایم صدیق اجن ودیگر

The rulers had voted for their province on the slogans and promises of their authority, M. Siddique Ajan and others

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سب سول سیکرٹریب ٹرخالوجی ڈرامہ ہے حکمرانوں نے سرائیکی وسیب کے لوگوں سے اپنا صوبہ اپنا اختیار کےنعرے اور وعدے پر ووٹ لیے تھے علیحدہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے عوام اپنی تحریک کو حالات اور وقت کے تقاضوں کے مطابق تیز کریں استقامت سے اپنا کام جاری رکھیں.سیاسی جماعتوں،ان کے قائدین کو پرکھیں. ان کی سوچ کا جائزہ لیں سرائیکی وسیب کو ان کی شناخت اور صوبہ پیپلز پارٹی ہی دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہی تھل دمان پروڈکشن کے تحت بننے والی ایم صدیق اجن کی سرائیکی فلم پھوتی کلینڈر کے آغاز پر افتتاحی دعا مانگنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اجن اور ملک اختر ناز بوھڑ نے بتایا کہ فلم پھوتی کلینڈر میں تفریح، سرائیکی وسیب کے مسائل، عوام کے دکھ درد اور بہروپیئے سیاست دانوں کے کردار بارے بھی دکھایا جائے گا فلم اور ڈرامہ کے ذریعے بھی عوام کو بہت کچھ سمجھایا اور بتاتا جا سکتا ہےاپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد ہم ہر پلیٹ فارم سے کریں گے اس موقع پر ملک نذیر احمد بوھڑ، سردار اعجاز گوپانگ اور دیگر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : سراٸیکی وسیب کےلوگ سراٸیکی تحریک کوجاری رکھیں،علامہ حسین احمدسعیدی،جام ایم ڈی گانگا


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent