Ticker

6/recent/ticker-posts

سراٸیکی وسیب کےلوگ سراٸیکی تحریک کوجاری رکھیں،علامہ حسین احمدسعیدی،جام ایم ڈی گانگا

People of Seraiki Waseeb should continue Seraiki movement, Allama Hussain Ahmad Saeedi, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)علما و مشائخ کونسل پاکستان کے سربراہ و صوفی استخارہ فیم علامہ حسین احمد سعیدی نے گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشق مصطفی سب سے بڑا مقام اور بہت بڑی دولت ہے یہ مقام اور دولت خوش نصیب انسانوں کو ملتی ہے اللہ تعالی نے اپنی ہر تخلیق کے اندر مختلف قسم کی فطرتیں اور خصوصیات رکھی ہیں جب انسان فطرت کے خلاف کام کرنا شروع کر دیتا ہے تو کئی نئے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں.پاکستان اللہ کی دین اور تحفہ ہےخطہ سرائیکستان عاشق رسول صوفی کرام کی پرامن اور جنت کی مانند دھرتی ہے سب سول سیکرٹریٹ کی مخالفت کی بجائے سرائیکی وسیب کے لوگ اپنے علیحدہ صوبہ سرائیکستان کی تحریک کو جاری رکھیں علیحدہ صوبہ ضرور بنے گا. قادیانیت ایک فتنہ ہے وطن عزیز میں فتنے کے خاتمے کے لیے سرکار اور عوام دونوں کو مل کام کرنا ہوگا ناموس رسالت کے لیے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں پاکستان میں غیر متوقع قسم کی تبدیلیاں اور سیاسی اتار چڑھاو دیکھ رہا ہوں ڈاکٹر فیاض حسین بھٹی نے کہا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے لوگوں کو جاگنا ہوگا.جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ وسیب کے منافق اور سودا گر سیاست دانوں کا محاسبہ کیے بغیر سرائیکی وسیب کے عوام کو اپنے پورے حقوق نہیں مل سکتے دھوکے باز، فریب کار اور جھوٹے سیاستدانوں کو عوام ووٹ نہ دے کر ردعمل سامنے لائیں جو حقیقی تبدیلی کا باعث بنے گا قبل ازیں گانگا ہاوس گانگا نگر آمد کے موقع پر علامہ حسین احمد سعیدی، ڈاکٹر فیاض احمد بھٹی کو جام ایم ڈی گانگا، جام راشد مجنوں گانگا نے خوش آمدید کہا اور ہار پہنا کر استقبال کیا. اس موقع پر محمد اسد امین گانگا، محمد طارق امین گانگا، مولانا حسن محمود سعیدی و دیگر بھی موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent