Ticker

6/recent/ticker-posts

عیدکی چھٹیوں کےدوران کسی ملاقات کی اجازت نہ ہوگی،آٸی جی جیل خانہ جات مرزاشاہدسلیم بیگ

No meeting will be allowed during Eid holidays: IG Prisons Mirza Shahid Saleem Baig

لاہور(جاویدراہی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے سپرنٹنڈنٹس جیلز کو عید الضحی کے دوران تمام جیلوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور عید سے پہلے ملاقات کے لیے آنے والے مقید اسیران کے رشتے داروں کی جامع تلاشی لی جائے۔ ہر جیل کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ قیدیوں سے ملاقات کے تمام امور کی نگرانی کرے گا۔آئی جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے اورقیدیوں کے دوست احباب ورشتہ داروں کو اسیران کو کھانے پینے اور دوسری ضروری اشیاء فراہم کرنے کی اجازت ہو نی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ عید کے موقع پر بڑی تعداد میں ملاقاتوں کے رش کے باعث اور اس سے منسلک شکایات و مسائل کو دور کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل روزانہ دو گھنٹے کا ٹائم دے گا۔آفس اوقات کے بعد بھی جیل کو خالی نہ چھوڑا جائے۔مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہاکہ ایگزیکٹو سٹاف اور وارڈر گارڈ کو عید کے دنوں میں چھٹی نہیں ملے گی۔سرچ ڈیوٹی پر نامزد سٹاف کی تعداد کو ڈبل کیاجائے اورچیکنگ کے لیے مٹیل ڈیٹیکٹرز کو لازمی استعمال کیا جائے۔انھوں نے مزید بتایا کہ جیلوں کی مرکزی دیوار کی احتیاط کے ساتھ نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔عیدالضحی کے موقع پر صدارتی معافی کے مجرم قیدیوں کے وارنٹس کو ہر لحاظ سے مکمل اور تیار رکھاجائے۔ڈیوٹی پر آتے اور جاتے وقت سٹاف کی سرچ اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کے ذریعے ہوگی۔عید کی چھٹیوں کے دوران کسی ملاقات کی اجازت نہ ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent