An employee of the forest department built a shop on the land owned by Anhar department
خانپور(سپیشل رپورٹ) تبدیلی سرکار کے دعویٰ دھرے دھرے رہ گئے حکومت بدلی مگر نوکر شاہی کے لاڈلے آج بھی اپنی من مرضیاں کرتے پھر رہے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ ستو پی کر سو رہی ہے ذراٸع کے مطابق اوم نامی محکمہ جنگلات کے افسر نے اپنی راجدھانی بنالی مونڈی مائنر (ڈاھر کالونی ) کے درختوں کو بلاخوف وخطر بے دریغ کاٹ کر بیچا جارہا ہے اوم کے مطابق وہ سب کو حصہ پہنچاتا ھے محکمہ جنگلات کے ملازم "اوم" کا کارنامہ محکمہ انہار کی ملکیت پر دکان تعمیر کروا دی اور محکمہ جنگلات کے درخت چوری کروانے میں ماہر اوم کی ملی بھگت سے مونڈی مائنر سے درخت چوری کروا لئے گئے تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زاہد المعروف کاتیہ بھائی ولد نذر حسین نے محکمہ انہار کی زمین پر زبردستی قبضہ کر کے دکان تعمیر کر رکھی ہے جس کی سر پرستی محکمہ جنگلات کا ملازم "اوم" کرتا دکھائی دیتا ہے واضح رہے کہ جس جگہ پر دکان بنائی گئی ہے اسی دکان کے درمیان سے محکمہ سوئی گیس کی لائن بھی گزر رہی ہے جو کبھی بھی خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے اہل علاقہ نے مزید بتایا کہ کافی بار سمجھانے کے باوجود بھی زاہد المعرف کاتیہ بھائی نے ہماری کوئی بات نہ سنی انہوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان اسسٹنٹ کمشنر خان پورایس ڈی او محکمہ سوئی گیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بات کا نوٹس لے کر فی الفور کاروائی کی جائے۔
0 Comments