It takes hard work and dedication to make a name for oneself in the world of showbiz, says actress Naghma Chaudhry
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)شوبزکی دنیامیں اپنی پہچان اورمقام بنانےکےلیےسخت محنت ولگن ضروری ہے یہ بات اداکارہ نغمہ چوہدری نے ہفت روزہ غالب اور نیشن آف پاکستان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوٸے کہا انہوں نے کہاکہ ہروہ کام جسے ہم کچھ نہیں سمجھتے دراصل وہی کام ہمارے لیے بہتر ہوتا ہے اسے لگن اور جانفشانی کے ساتھ انجام دیں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی اداکارہ نغمہ چوہدری کا کہنا تھا کہ میری شوبز میں کامیابی اور پہچان صرف اور صرف پرستاروں کی محبت سے ہی ممکن ہوا ہے آخر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ خدارا تھیٹر انڈسٹری کوکھولنے کا اعلان کریں فنکاروں کے گھروں میں بھوک ناچ رہی ہے
0 Comments