Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل:ڈاکٹرملک منیرحسین کلوبطورہردلعزیزآفیسر

Noorporthal: Dr. Malik Munir Hussain Club as every dear officer

تحریر:راجہ نورالہی عاطف
ممتاز ماہر تعلیم وہردلعزیز آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حیسن کلو کی عظیم المرتبت شخصیت ہرگز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ
 کے معزز خاندان کو پورے علاقہ میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے آپ ایک عظیم باپ کے عظیم سپوت ہیں۔ آپ کے والد محترم عزت مآب فیض انتساب استاد ملک حاجی مریدحسین کلو نے طویل عرصے تک گورنمنٹ ہائی سکول نور پور تھل میں بطور ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے ہیں ۔آپ کے شاگردوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس وقت وطن عزیز میں مختلف اعلیٰ سرکاری مناصب پر فائز ہو کر ملک و قوم کی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔ملک حاجی مرید حسین کلو نے اپنی ہیڈ ماسٹری کے دور میں اپنے سکول کے محترم اساتذہ کرام ملک حاجی احمد خان بوڑانہ صاحب، راجہ حاجی غضنفر علی صاحب اور ملک غلام حبیب گجر ودیگرپر خلوص  تدریسی عملہ کے تعاون سے نورپورتھل کو تعلیمی پسماندگی سے نکالنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا ۔ ملک حاجی مرید حسین کلو کو تعلیمی اور سماجی حلقوں میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کے معزز خاندان کے متعدد افراد اس وقت محکمہ تعلیم سمیت دیگر متعدد سرکاری محکموں میں مختلف عہدوں پر فائز ہیں ۔ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو بھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نورپورتھل میں طویل عرصہ تک بحیثیت سینئر ہیڈ ماسٹر  تعینات رہے آپ نے نہایت مستحسن انداز میں فرائض منصبی سر انجام دیے۔ سکول ہذا کے اساتذہ کرام اور طلباء کی خوش قسمتی کہ ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر منیر حسین کلو جیسے سربراہ ادارہ ملے۔ آپ انسانی نفسیات کے ماہر اور اپنے متعلقین کے خوب نبض شناس تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس ادارے کی ترقی کے لئے مثالی انداز اپنایا۔ خوش اخلاقی، خوش مزاجی، ملنساری  اور تحمل مزاجی ان کی شخصیت کے خصوصی اوصاف ہیں۔کسی بھی ادارے کی انتظامی امور کی سیٹ پر فائز ہو کر آپ اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کا ہنر خوب جانتے ہیں آپ کی اعلی  انتظامی خداداد صلاحیتوں کی یہ بات مظہر ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول نور پور تھل میں طویل عرصہ کی تعیناتی کے دوران ملک منیر حسین کلو نے اپنے ٹیچنگ اور نان سٹاف سے جس پیار بھری زبان اور احترام و شفقت سے کام لیا۔ اس سے ادارے کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو خوب فروغ ملا۔ اس حوالے سے ان کی اور ان کے سٹاف کی مخلصانہ کوششیں قابل صد ستائش اور لائق تحسین و آفرین ہیں

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور

 درحقیقت یہ شاندار تعلیمی نتائج آپ اور آپ کے سٹاف کی حسن کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ اس تعلیمی درس گاہ نے خوب ترقی کی اور اس میں طلباء کی تعداد میں ایک مثالی حد تک اضافہ ہوا۔ آپ نے اپنی تعیناتی کے دوران سکول کی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی۔ بطور کلسٹرہیڈ ڈسٹرکٹ سپورٹ سنٹر خوشاب کے حکام کے ساتھ ہمیشہ بھرپورتعاون کیا اور ان کے مقررکردہ اہداف کے حصول میں بہترین ممدومعاون ثابت ہوٸے جس پر متعلقہ ارباب اختیار نے ہمیشہ ان کی عزت افزائی کی۔ ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل کے سینئر ہیڈ ماسٹر تعینات رہنے کے ساتھ ساتھ بطور ڈپٹی ڈی ای او/ڈی ای او بھکر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پپلاں اور بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قائدآباد بھی تعینات رہے ہر جگہ تعیناتی اپنی تعیناتی کےدوران اپنے افسران بالا اور اساتذہ کرام و نونہالان وطن کی طرف سے  ان کوخوب عزت واحترام ملا اور انہوں نے بخوبی محبتیں  سمیٹیں اور دلوں پرراج کی ہے۔ آپ اپنی بھرپور انتظامی صلاحیتوں اور پرخلوص شخصیت کی وجہ سے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے حکام بالا کے منظور نظر ہیں۔ ارباب بست و کشاد کی طرف سے دیے جانے والے ہرٹارگٹ کوحاصل کیا ہے اور فرائض منصبی کو  اس طرح خوش اسلوبی سے سرانجام دیا کہ آپ جس علاقہ میں بھی بطور آفیسر تعینات رہے آپ نے اپنے افسران بالا اساتذہ کرام اور طلباء کے دل جیتے ہیں۔ حال ہی میں آپ کو بطور سئنیرماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چن تعینات کیا گیا ہے۔ آپ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ انشاءاللہ یہ ادارہ آپ کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا اور اپنے سٹاف کی بہتری اور نونہالان وطن کی ہمہ جہت تعلیم و تربیت کے لیے یقیناً اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ آپ اعلیٰ اور عظیم تعلیمی روایات کی حامل شخصیت ہیں اور اپنی تعمیری اور انقلابی سوچ کی وجہ سے  گورنمنٹ ہائی سکول چن کا تعلیمی ٹیمپو مزید اپ کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔ ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی ڈاکٹر منیر حسین کلو کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھیں۔ عمر خضر اور بخت سکندری ان کی یاوری کرے۔ آمین 

تم سلامت رہو ہزار برس 
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

نورپورتھل:ڈاکٹرملک منیرحسین کلوبطورہردلعزیزآفیسر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent