Ticker

6/recent/ticker-posts

شجرکاری

Tree planting

تحریر شبیر احمد ڈار

درخت انسانی زندگی کا اہم حصہ ہیں جو ماحول کو خوشگوار رکھنے کے ساتھ ہماری سانس اور  روزمرہ ضروریات زندگی کےلیے مفید بھی ہیں ہم سب کو جنگلات کےفوائد کا علم ہے مگر پھر بھی کوتاہی برتی جاتی حال میں ریاست بھرکے اضلاع میں شجرکاری مہم جاری ہے اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بھی آج شجرکاری کر کے گھر کا چولھا جلاتے کیوں پڑھےلکھے نوجوان کو روزگار نہ ملنے کےباعث اس جانب رخ کرنا پڑتا بے روزگاری پر کسی اور کالم میں مفصل بحث کروں گا یہ اس نوعیت کا مضمون نہیں شجرکاری مہم حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف روزگار کی فراہمی ممکن ہو رہی بل کہ بنجر اور ویران جگہ پر پھر سے ہریالی دیکھنے کو ملے گی وہاں جب سیاح تشریف لائیں گے تو اس علاقے کے مسائل بھی اجاگر ہو گے شجرکاری ان علاقہ جات میں کی جارہی جہاں جنگلات کے لیے زمین موزوں اور درخت کی کمی ہو مگر افسوس کہ کچھ علاقہ جات میں اس اقدام کو حکومتی مفاد پرستی کی نظر سے دیکھا جاتا اتنی محنت سے جو پودا دن کو لگایا جاتا اس کو رات کے وقت کچھ علاقہ جات میں شرارتی نوجوان  اکھاڑ دیتے جو لمحہ فکریہ ہے اور کچھ جگہوں پر اہل علاقہ کی جانب سے مزاحمت سامنے آتی کہ یہ ہمارے مال مویشی کی چراگاہ ہیں اور جب وہاں پودا لگایا جاتا تو اہل علاقہ کی جانب سے پتھراو کیا جاتا یا پھر دھمکیاں دی جاتی کہ ایک عدد قتل ہو بھی گیا تو کوئی مسلہ  نہیں اور پھر الجھنیں بڑھنا شروع ہو جاتی اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ علاقہ جات میں چراگاہیں بہت کم ہوتی وہاں اگر شجرکاری ہو تو یقینا اہل علاقہ کی مزاحمت جائز ہے کیوں کہ مال مویشی ان کا سرمایہ حیات ہیں اگر متبادل چراگاہ موجود ہو اور پھر بھی مزاحمت سامنے آئے توپھر ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہوگی

یہ بھی پڑھیں: ناکام تعلیمی نظام

کیوں کہ اگر ہمارا رویہ یہی رہا تو ہمارامستقبل تاریک ہوگا کیوں کہ جنگلات مال مویشی سے زیادہ مفید ہیں جنگلات ملک کی ترقی اور ماحول کے لیے سازگار ہیں اتنے مفید مال مویشی نہیں شجرکاری میں رکاوٹ ڈالنا غیر قانونی عمل ہے حکومت کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا شجرکاری کے لیے مناسب جگہ کا تعین کریں کچھ رقبہ ان لوگوں کی آبادکاری کے لیے مختصص کریں جن کے مکان  خستہ حال ہیں جو پودا مزدور لگاتا ہے اس کی حفاظت کے لیےاہل افراد کا تقرر کریں کچھ جگہوں پر کھڑا ہونا بھی مشکل ہوتا اور جھاڑیوں میں سانپ اور دیگر نقصان دہ جانوروں  کا خطرہ ہوتا وہاں پر پودا لگانے کے بعد جب اس کی حفاظت نہ ہو سکے تو ہمارے لیے آفسوس ناک مقام ہے اہل علاقہ کو شجرکاری ٹیم کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ان کو پانی اور رہائش کی سہولت سے آراستہ کریں ان کے لیے پابندیاں نہ لگائیں یہ بھی گھر کا چولہا جلانے کے لیے اس جانب رخ کرتے پودا لگانا آسان ہے مگر اس کی حفاظت بہت مشکل کام ہے ایک پودا لگانے پر بہت پیسہ خرچ ہوتا ہمیں خیال رکھناہو گا خود بھی اور اپنے اہل خانہ کو بھی پودوں کو نقصان پہنچانے سے روکنا ہوگا مال مویشی کو پودوں سے دور رکھنا ہو گا کیوں کہ سر سبز کشمیر ہی ہمارا مشن ہے اور یہی ہماری پہچان ہے یہ ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں  جنگلات کا رقبہ جتنا زیادہ ہو گا اتنا ہمارے لیے مفید ہو گا امید ہے آج کے بعد پودے کو توڑنے سے سب احتیاط برتیں گے
شجرکاری

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent