The residents of the area expressed happiness over the approval of the settlement of Basti Qadir Bakhsh and Gyandar Khan
بھونگ(وکرم دیپال)بستی قادر بخش اور گیاندار خان کے مکینوں حسین بخش دشتی برکت علی دشتی پیریں بخشہ دشتی علی نواز دشتی لیاقت علی امید علی ولی محمد محمد رفیق جاوید احمد راشد حسین ارشد علی مہر خان و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور کچہ راضی کے معروف نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار محمد سرور خان مزاری سے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے بستی کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا بستی میں سولنگ کی منظوری دے کر ہمارے دل جیت لیے بستی تقریبا پانچ سو نفوس پر مبنی بستی ہے مگر راستہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید دشواری کا شکار تھا مریضوں کو ہسپتال تک لے جانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جب بھی بارش ہوتی تھی لوگ گھروں میں محصور کر ہوکر رہ جاتے تھے مزید انہوں نے کہا کہ ہمارے بستی میں ترقیاتی کام صرف میر گروپ نے ہی کرواۓ ہیں ماضی میں اقتدار میں رہ جانے والوں نے اس بستی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا اور تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا
0 Comments