Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان سرائیکی قومی اتحادکودھچکا،مرکزی جنرل سیکرٹری نےعہدےسےاچانک ریٹائرڈمنٹ کااعلان کردیا

Pakistan Seraiki National Unity shocked, Central General Secretary announces sudden retirement from office

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کو دھچکا،مرکزی جنرل سیکرٹری نے عہدے سے اچانک ریٹائرڈمنٹ کا اعلان کر دیا،چیئرمین کرنل(ر) عبدالجبار عباسی کا روکنا بھی نہ روک سکا.پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال نے اپنے پارٹی عہدے سے اچانک ریٹائرڈمنٹ کا اعلان اپنی فیس بک آئی پر باقاعدہ پوسٹ لگا کر کیا رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سرائیکستان کے حصول کے لیے سیاسی عمل ضروری ہے صرف میلوں ٹھیلوں کے پروگراموں سے صوبہ ہرگزحاصل نہیں کیا جا سکتا گھر بیٹھے بھی منزل پر نہیں پہنچا جا سکتا پارٹی قیادت سیاسی ایکٹویٹیز نہیں کرنا چاہتی جوکہ میری سمجھ سے بالاتر بات ہے پارٹی قیادت میرے لیے قابل احترام ہے اور رہے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نئی پارٹی بنانے کے بھی سخت خلاف ہوں میں کسی دوسری سرائیکی پارٹی کو بھی جوائن نہیں کر رہا آپ نے دو سال قبل بھی پارٹی عہدے کو چھوڑا اور کچھ عرصہ بعد اپنا اعلان پھر واپس لے لیا کیا اب بھی ایسا ہوگااس سوال کے جواب میں کہا کہ ریٹائرڈمنٹ کا مطلب ریٹائرڈمنٹ ہی سمجھا جائے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent